2025-04-19@03:42:47 GMT
تلاش کی گنتی: 2281

«اپنے ضمیر کا»:

(نئی خبر)
    انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کرن نائر نے ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی کو بے کار قرار دے دیا۔ پریس کانفرنس میں جب ان سے ان کی شاندار پرفارمنس کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بات کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ وہ اچھا کھیلے لیکن ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔ اگر ان کی کسی اننگز سے ٹیم نہیں جیت سکتی تو اس اننگز کی کوئی اہمیت نہیں۔ بھارت کی جانب سے ٹرپل سینچری جڑنے والے کرن نائر کا کہنا تھا کہ وہ پُر اعتماد تھے کہ وہ پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں اور وہ کچھ نیا نہیں کرنے جارہے۔ لیکن ان...
    اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس سکیموں کی پیش رفت اور ترقی کا جائزہ لیا۔محکمہ ایکسائز کے ساتھ قرضوں کا تصفیہ کرنا، نادرا کے ساتھ ذاتی ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنا، یا CNIC سے متعلقہ سیل نمبروں کو ایڈجسٹ کرنے جیسے آسان اقدامات ان مسائل کو اکثر حل کر دیں گے۔ ان لوگوں کے لیے جنہیں اپنے بینک ریکارڈ میں مسائل ہیں یا جن کی درخواستوں کا ابھی بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔مرحلہ 1: پورٹل کھولیں اور لاگ ان کریں۔ آسان کے لیے کروبار کارڈ پورٹل پر جائیں۔ “لاگ ان” آئیکن کو دبائیں۔ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، اپنا CNIC اور پاس ورڈ درج کریں۔...
    اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق  ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔ اوگرا کے مطابق  قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔
    بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز) بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کر دیا۔بنگلہ دیشی حکومت نے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کر دی۔ جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔بنگلہ دیش کے پاسپورٹ میں شق بحال ہونے سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ اسرائیل کیعلاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہو گا۔
    تاج محل کے حقیقی وارث ہونے کے دعویٰ کرنے والے بھارتی شہری نے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شہری شہزادہ یعقوب حبیب الدین ٹوسی نے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ اکثر مغل طرز کا لباس پہنتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ہی تاج محل کے حقیقی وارث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپنے دعوے کی تائید کے لیے، یعقوب حبیب الدین حیدرآباد کی عدالت میں ڈی این اے رپورٹ بھی پیش کرچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں، یعقوب نے جے پور کے شاہی خاندان کی شہزادی دیا کماری کو اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں شاہ جہاں...
    بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون ویتنام کے اخبار  پیپلز ڈیلی میں شائع  ہوا، جس کا عنوان ہے”ہم مل کر مستقبل  کا  نیا باب رقم کریں” ۔پیر کے روزاپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ ویتنام کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح کے طور پر دیکھا ہے۔ اسٹریٹجک  اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کا قیام  نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہے جو  تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے۔ چین اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھے گا، دوستی، خلوص، باہمی فائدے...
    اپنے گھر کے خواب کی سچی تعبیر،  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام“ کے تحت مختصر مدت میں 1562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔وزیر اعلی کے ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی، پروگرام کی شفافیت کا ثبوت دیا۔ 21ہزار797سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہی۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو26ارب 97 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کردیا گیا ہے۔ اس موقع پو وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ  قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔  ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا...
    ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجن میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا...
    مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟” WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، تاہم ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 21 اپریل 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں اس مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف یہ دعویٰ اس وقت دائر...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا ، پرائیویٹ کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار دینے کا بل اسٹیڈنگ کمیٹی سے منظور ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار دینے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی بل قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا جس کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدر نے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ  دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: یہ آپ کی زندگی کا وہ وقت ہے، جہاں آپ روزمرہ کی زندگی میں جادو تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ کیونکہ سچ تو یہ ہے کہ جادو اسی میں رہتا ہے۔ اگر آپ کی زندگی میں کچھ نیا ابھر رہا ہے، چکر لگا رہا ہے، لیکن ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آیا ہے، تو یہ آپ کے لیے اسے اپنی رفتار سے کھلنے دینے کا اشارہ ہے۔ اسے پکنے، اُگنے یا اسے ابھی جس چیز کی ضرورت ہے، کرنے دیں۔ نئے تعلقات، یا پرانے تعلقات تجدید ہوسکتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں نئے مراحل اس بہار میں شروع ہوں گے۔ اور یہ سب کھل رہا ہے اور پھل...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب...
    ڈرامہ ’’ناگن‘‘ سے مشہور ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے حال ہی میں پلاسٹک سرجری کی افواہوں اور اس پر ہونے والی شدید ٹرولنگ پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل و صورت میں تبدیلی پر بحث جاری تھی، جس پر انہوں نے ایک حالیہ تقریب میں واضح موقف اختیار کیا۔ مونی رائے نے کہا کہ وہ ان بے نام و نشان ٹرولز کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتیں جو دوسروں کو نیچا دکھا کر خوش ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں ایسی باتوں کو نظرانداز کرتی ہوں۔ اگر آپ اسکرین کے پیچھے چھپ کر دوسروں کو ٹرول کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، تو...
    کراچی: ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو ایک برس دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے موقع پر اپنے اپنے منشور پیش کیے ، جس میں عوام سے ان کے بنیادی مسائل کے حل سمیت دیگر وعدے کیے گئے۔ انتخابات کے بعد سندھ میں پیپلز پارٹی برسر اقتدار آئی۔ پارلیمانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن صوبے میں اپنے منشور کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے میں فی الحال ناکام نظر آتی ہے۔ ایکسپریس نے سیاسی جماعتوں کے منشور اور ارکان سندھ اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی۔ جامعہ کراچی کے...
    کراچی: پی ایس ایل 10 میں  اپنے پہلے میچ میں  ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے  ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی  بہت  پر امید ہیں۔  نیشنل اسٹیڈیم میں  میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے  بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد  سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
    واشنگٹن: امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں سے اپنا پہلا چیک اپ کرایا اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ کرنے کے بعد مفید مشورہ دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 78 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے مکمل طور پر صحت مند قرار دےد یا  جہاں وہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد زیادہ فعال ہوئے ہیں جبکہ اپنے 82 سالہ حریف سابق صدر جوبائیڈن کو ان کی صحت کے حوالے سے نشانہ بناتے تھے اور انہیں صدارت کے لیے ان فٹ قرار دے دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔ نثار کھوڑو...
    جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا،...
    یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50...
    نثار کھوڑو : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو  کا کہنا ہے کہ   دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔نثار کھوڑو  نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے آج اجلاس بلایا گیا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کی وجہ سے کراچی میں پولیو کے زائد کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے، پولیو ویکسین کے خلاف جاری پروپیگنڈے پر شہری کان نہ دھریں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیو ویکسین نہ پلوانے والا اپنے بچوں اور معاشرے کا مجرم ہے، پولیو ویکسین کی خریداری صرف یونیسیف کرتا ہے، سرکاری عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین اگر ایکسپائر ہوتی ہے تو اسکی رنگت تبدیل...
    حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں 3  خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی کے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر  خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی  جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔  فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کےپولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، خیبرپختونخوا پولیس  خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کاجول کا ساڑھی میں ملبوس ہو کر ائیر پورٹ پہنچنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم بینوں میں ‘سمرن’ اور ‘انجلی’ کے نام سے مشہور اداکارہ کاجول نے بالی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بے خودی’ سے کیا، تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بازی گر’ ثابت ہوئی جس میں ان کے ہمراہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے منفی کردار نبھایا تھا۔ اداکارہ نے اپنے فلمی کرئیر کے عروج پر شادی کا فیصہ لیا جو آج بھی اداکاراؤں کیلئے حیران کن ہے کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی اداکارہ شادی کرلے اس کی فین فالوونگ میں...
    اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کرے گی۔ جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔
    جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور مرمت کی جاتی تھی، تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں آٹھ پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔یہ واقعہ پاکستان-ایران سرحد کے قریب پیش آیا۔ مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا اور وہ مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک...
      بھارتی ریاست اترپردیش میں  آنٹی  کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے اپنے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس بتایا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے انکل کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول  نے  ملزم کو اپنی آنٹی کی بہن سے محبت کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔ ملزم آکاش پرجاپتی کو متاثرہ مہندر پرجاپتی کے پڑوسی ضلع کوشامبی سے ایک درخت کے نیچے مردہ پائے جانے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ 28 سالہ مہندر اپنے بھتیجے کے ساتھ  گھر سے نکلا اور پھر رات بھر...
    اسلام آباد: ہم ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہشت گردی پورے خطے میں ایک دائمی صورت حال اور ایک مشترکہ خطرہ ہے، غدار عناصر بین الاقوامی دہشت گردی کے ساتھ مل کر پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس منحوس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کو ختم کیا جا سکے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفارت خانے نے مزید کہا...
    حال ہی میں ٹام اینڈ جیری کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے بنایا گیا نیا ورژن سامنے آیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال رہا ہے۔ اسٹین فورڈ اور NVIDIA کے مشترکہ پروجیکٹ TTT-MLP نے صرف ٹیکسٹ پرامپٹ کی بنیاد پر بنائی گئی اس مختصر ویڈیو میں کارٹون کی اصل روح کو زندہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں ٹام کو نیویارک کے ایک دفتر میں جیری کے ساتھ اسی پرانی چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ کچھ مناظر بے ربط ضرور ہیں، لیکن اینی میشن کا معیار اور بیک گراؤنڈ میوزک اتنا شاندار ہے کہ یہ اصل سیریز کا ہی حصہ محسوس ہوتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی مصنوعی...
    اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔جلسے سے اپوزیشن رہنما محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔ حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم )کرے گی۔ جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سنگین مالی و طبی بے ضابطگیوں اور مریضوں...
    لاہور:اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد 63 برس کی عمر میں لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے۔ اداکار جاوید کوڈو کئی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ جاوید کوڈو نے 1980 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی منفرد اداکاری، مزاحیہ انداز اور چھوٹے قد کی وجہ سے جلد ہی عوام میں مقبولیت حاصل کر لی۔ انہوں نے 150 سے زائد اردو و پنجابی فلموں، سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کی صحت کے مسائل کئی برسوں پر محیط رہے۔ 2016 میں انہیں دماغ کی شریان میں خرابی کے باعث گنگا رام اسپتال منتقل...
    تفصیلات کے مطابق شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔ جبکہ 228Dn ڈیرہ غازی خان سے دن 11 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پرملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ملتان، ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) کے نام سے 16 اپریل 2025ء سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے...
    مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں...
    آج بروزاتوار،13اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے ذہن میں بہت کچھ ہے، اپنے دل کےلیے بھی جگہ کیسے بنائیں؟ آپ کو شاید باہر نکلنے کا ایک راستہ تلاش کرنے کی شدید ضرورت ہے، اور اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کے پاس مدد کرنے کےلیے کوئی ہے۔ لیکن مشکل خبر یہ ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر اور اپنی صلاحیتوں پر دوبارہ اعتماد حاصل کرنا ہوگا تاکہ اپنے شیطانوں، اپنے رٹ، اپنے زہریلے چکروں سے اٹھ کھڑے ہوں...
    سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا، 14 اپریل کوافتتاحی سیشن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی ہوں گی۔ 15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف خطاب کریں گے۔ لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام بھی ہوگا۔ Post Views: 3
    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر...
    سعودی عرب نے حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق 29 اپریل کے اپریل کے بعد سے مکہ میں داخل ہونے یا قیام کرنے کی اجازت صرف ان لوگوں کو ملے گی جن کے پاس حج ویزا یا خصوصی پرمٹ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: حج 2024: قانونی دستاویزات کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارتِ حج خصوصی پرمٹ مکہ کے مقامی شہریوں اور ان افراد کو جاری کی جائے گی جنہیں مسجد الحرام میں کام کرنے کی اجازت ہے۔ ان پرمٹس کے لیے ’مقیم پورٹل‘ پر آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔ سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ جن افراد کے پاس حج ویزا یا پرمٹ نہیں ہوں گی...
    مذاکرات پر تبصرے میں امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے، لیکن اس نے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے کسی بھی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وفد نے ہفتے کے روز امریکی فریق کے ساتھ مذاکرات میں کئی اہم مطالبات اٹھائے اور اپنے جوہری پروگرام کی پائیداری پر اصرار کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بات چیت میں ایران نے بیرون ملک اپنے منجمد اربوں ڈالر کے فنڈز تک رسائی کا مطالبہ کیا۔ ایران نے امریکہ سے تیل کی برآمدات اور اپنے جوہری پروگرام سے متعلق...
    جب امریکا کسی ملک کو دھمکیاں دے رہا ہے، کسی پر پابندیاں لگا رہا ہے، کسی پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کو خاطر میں نہیں لا رہا ہے گویا خود کو پوری دنیا کا مالک اور ٹھیکیدار سمجھ رہا ہے پھر اپنی ہر زیادتی کو اپنا استحقاق بھی سمجھ رہا ہے تو ایسے میں دنیا میں افراتفری، انتشار اور سیاسی و معاشی عدم استحکام کا پیدا ہونا یقینی ہے پھر جب سب کچھ امریکا کو ہی کرنا ہے تو اقوام متحدہ کے وجود کا کیا جواز رہ جاتا ہے؟ امریکا تو اپنی من مانی کر ہی رہا ہے، اس کا بغل بچہ اسرائیل اس سے بھی دو ہاتھ آگے جا رہا ہے، اس نے...
    حکومت انسانیت کا زریں سبق بھول چکی ہے۔ آنکھوں کے آگے پڑنے والا پردہ ہٹنے کا نام نہیں لیتا ہے۔گویا یہ پردہ آنکھ کے موتیا اور بصارت سے محرومی سے زیادہ خطرناک ہے، ذمے داران حکومت کی غفلت نے لوگوں کو برباد اور ملک کی اساس کو کمزور کر دیا ہے اسی وجہ سے سپر پاور طاقتوں کی نظر ہمارے ملک پر ہے۔ چونکہ ہمارا ملک اتنا کمزور ہے کہ جہاں آئی ایم ایف اپنے فیصلے سناتا اور اپنی بات منواتا ہے۔ جہاں امرا و وزرا کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ کیا جاتا ہے اور بے چارہ محنت کش صرف اور صرف پچیس تیس ہزار سے زیادہ تنخواہ وصول نہیں کرتا۔ اس قدر مہنگائی میں کس طرح وہ اپنے...
    سٹی42:  ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی باشندوں کو قتل کردیا گیا، گاؤں حزآباد پائیں میں میں دہشتگردوں نے پاکستانی شہریوں میں فائرنگ کی۔  ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاکستان سسے گئے ہوئے  8 شہریوں کو نامعلوم دہشتگردوں نے قتل کردیا، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کو آج صبح مہرستان ضلع کے گاؤں حزآباد پائیں میں قتل کیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ وہ سب اس ورکشاپ پر موجود تھے جہان وہ مزدوری کرتے تھے۔  جاں بحق ہونے والے  یہ پاکستانی مکینک تھے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح ایران میں قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی...
    کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی...
    کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں آٹھ پاکستانی شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان-ایران سرحد کے قریب پیش آیا۔ مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا اور وہ مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور مرمت کی جاتی تھی۔ مقتولین میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں۔ تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور انہیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور رات کے وقت ورکشاپ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے تمام افراد کو موقع پر ہی...
    ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ سے جاں بحق 8 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات...
    تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیے جانے کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔(جاری ہے) اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ پاکستانی مزدور ہفتہ کی صبح کو ورکشاپ میں کام میں مصروف تھے جب انہیں وہاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے بیجنگ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں موجودہ بدامنی کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ کچھ بڑے ممالک طاقت کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور سب سے پہلے اپنے   ملک کو اولین   ترجیح   دیتے ہوئے یکطرفہ غنڈہ گردی میں مصروف ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں، امریکہ ہر جگہ محصولات کی ایک بڑی چھڑی چلا رہا ہے، کھلے عام اپنے مفادات کو تمام ممالک کے مشترکہ مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور طے شدہ قوانین کو واضح طور پر نظر انداز کر رہا ہے۔بین الاقوامی برادری اسے اس...
    اسلام آباد:پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطان نے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ ملتان سلطانز نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت لیے اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر غزہ میں متاثرہ بچوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے خصوصی اقدام کا اعلان کیا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران ملتان سلطانز اپنے بیٹرز کے ہر چھکے اور اپنے بولرز کی طرف سے لی گئی ہر وکٹ کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کرے گی،یہ رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دی جائے گی جو غزہ میں متاثرہ بچوں کو...
    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے اہم اعلان کردیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اپنے ہر چکھے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں کیا پی ایس ایل میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر پابندی لگ گئی؟ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے دوران فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے اپنے...
    کرک(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰ آئی) کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ کنونشن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنی ہی حکومت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا لیے اور احتجاج کیا۔ کنونشن میں ”بیریسٹر سیف اور محسن نقوی بھائی بھائی“ اور ”منرل بل نامنظور“ کے نعرے بھی لگائے گئے، جس سے ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر، اراکین اسمبلی شفعی جان، خورشید خٹک، اور صوبائی وزیر سجاد بارکوال شریک تھے۔ یہ کنونشن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عوامی سطح پر شروع کی گئی تحریک کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا، تاہم احتجاج اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی فضائی سفر کو تیز اور آسان بنانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ممکن ہے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پروازوں کے لیے چیک ان کرنے یا اپنا بورڈنگ پاس تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)، جو دنیا بھر میں ایئر لائن کے قوانین کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے، ایک ایسی تبدیلی لانا چاہتا ہے جسے ”digital travel credential“ کہا جائے گا۔ یہ آپ کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات اپنے فون پر محفوظ کرنے کی اجازت دے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں ہو سکتا ہے کہ آپ فلائٹ بک کر سکیں اور اپنے فون پر فوری طور...
    لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ شفاف انتخابات اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اغواء نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، اگر کوئی بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔   وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے نومنتخب سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین کو بھی مبارک باد دی۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین اور دیگر نومنتخب پارٹی عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا، کہا کہ سینئر ترین سیاستدان چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں اپنا مقام ہے۔ 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) کوپن ہیگن سے ہفتہ 12 اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ڈینش وزارت انصاف کی طرف سے جرمنی کے ساتھ بارڈر پر کنٹرول کی مدت میں ایک بار پھر چھ ماہ کی توسیع کے اعلان کرتے ہوئے جمعہ 11 اپریل کی رات اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اسکینڈے نیویا کی اس بادشاہت کو ابھی تک دہشت گردی کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔ وجہ مشرق وسطیٰ کا خونریز تنازع وزارت انصاف کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈنمارک کو مسلم عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش دہشت گردی کے اس 'سنجیدہ خطرے‘ کا تعلق مشر ق وسطیٰ میں پائے جانے والے موجودہ خونریز تنازعے سے ہے۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 15اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کیلئے خط...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام میری پرل زیلمر رابنسن ہے جو اپنے غیر معمولی بڑا مُنہ کھولنے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 7.23 سینٹی میٹر سے 7.33 سینٹی میٹر تک مُنہ کھول سکتی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا مُنہ 6.52 سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔ خاتون نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سات بہن بھائی ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے مُنہ میں مالٹا اور...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام دوستوں نے پورا زور لگا لیا ہے، یہ ملاء صرف پاکستان میں کے ایف سی وغیرہ اور نہتے لوگوں کے خلاف جہاد کیلئے تیار ہیں، فلسطین جانے کا کہو تو ان کے منہ سے گالیاں، جھاگ اور آنکھیں لال ہو جاتی ہیں، ڈر سے گھگھی بندھ جاتی ہے، باقی اگر بلیو ایریا، چورنگی، لاہور وغیرہ میں آگ لگانی ہو تو جتھا حاضر ہے، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے یہ رویہ تباہ کن ہے، لوگوں سے روزگار چھیننا کسی...
    پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی اداکار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ویڈیو کال پر بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے انھیں اپنے پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ رجب بٹ نے ویڈیو کال پر سنجے دت سے کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ نیز رجب نے سدھو موسے والا کےلیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ رجب بٹ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد اپنے حالیہ پرفیوم تنازع پر جان سے مارے جانے کی دھمکیاں...
    کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اس وقت شہر میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ ہوا میں نمی کی شرح زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت کی شدت انتالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے تاہم شام کے وقت سمندری ہواؤں کے دوبارہ چلنے سے موسم کچھ بہتر ہونے کی امید ہے شہر کے مکینوں کو دن کے اوقات میں احتیاط برتنے کا مشورہ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی...
    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متواتر کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز کم ہونے کا امکان۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متواتر کمی کی طرف مائل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کا اعلان کر چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز میں متوقع کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں...
    ویب ڈیسک:سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 سے 19 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ اس دوران سندھ کے اکثر مقامات پر درجۂ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،  جنوبی پنجاب اور  سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال رہے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 10 روز موسم معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔انجم نذیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو جبکہ اپریل سے جون تک ملک میں درجۂ حرارت معمول سے...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کا سائبر ٹرک اور دوبارہ ڈیزائن کی گئی وائے ماڈل سیڈان کار کو لانچ کیا گیا اور اس موقع پر لوگوں نے ان کی آزمائش کی، جبکہ ایک ویڈیو میں سائبر ٹرک کو صحرا میں دوڑتے دکھایا گیا ہے۔(جاری ہے) ٹیسلا کے مقامی ایگزیکٹو نے لانچ کے وقت گاڑیوں کے آن لائن آرڈرز، مالز میں سٹورز کھولنے اور سپر چارجر سٹیشنز اور سروس سنٹرز کھولنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا، لیکن ایلون مسک نہ تو خود آئے اور نہ ہی کوئی ویڈیو پیغام دیا۔سائبر ٹرک کے...
    دنیا سے غربت اور مفلسی کے خاتمے کے لیے روئے زمین پر وسائل، ذرائع یا دولت وغیرہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ قدرتی اور فطری طور پر زمین پر اتنی ہی مخلوقات کو پیدا کیا گیا ہے جتنی زمین پر ان کے ہمیشہ زندہ رہنے کی وافر مقدار میں خوراک موجود ہے۔ اگر آج امریکی ادارہ ناسا (NASA) دوسرےسیاروں پر زندگی کے آثارڈھونڈ رہا ہے تو اس کی بنیادی وجہ زمین پر ذرائع یا خوراک کی کمی نہیں ہے بلکہ اس کا اصل مقصد کائنات میں کسی جگہ انسانیت کے لیے ایسا محفوظ ٹھکانہ ڈھونڈنا ہےجہاں وہ لمبی عمر پاسکےیا ہمیشہ کے لیے زندہ رہ سکے۔ کارل مارکس نےغربت کے بارے اس بات سے شدید اختلاف کیاتھا کہ آبادی بڑھنے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔پی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع لوئر دیر میں کامیاب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنۃ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی، صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نےلوئر دیر میں انتہائی مطلوب خارجی سمیت 2 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بات اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی، اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، تاکہ ابہام برقرار رہے، ملاقات کے بعد پتا...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا  نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والے سوالات پر وضاحت دیدی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر سواتی صاحب (اعظم سواتی) اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہوگی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر ایاز صادق برہم ہو گئے   اور اپوزیشن کے رویئے کو "غیر سنجیدہ" قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمان کے اجلاس کے دوران آج بھی کورم پورا نہ ہوا، بار بار کورم کی نشاندہی پر سپیکر ایاز صادق برہم ہوگئےاورکہا کہ اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، آج سوالات کی اکثریت اپوزیشن کی جانب سے تھی مگر وہ خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہ بنے۔ "جنگ " کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی  کا مزید کہنا تھا   کہ فلسطین، سرحدی مسائل اور نہری نظام جیسے اہم قومی معاملات پر بات چیت کے وقت اپوزیشن کی اکثریت ایوان میں نہیں تھی۔واک آؤٹ کرکے عوامی نمائندگی کے بجائے محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کو ترجیح...
    اسنیچر کے روز عمان میں ہونیوالے بالواسطہ مذاکرات کا ماڈل اپنی مثال آپ ہے جو اس سے قبل بھی بعض جگہوں پر استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ صبح بالواسطہ مذاکرات کے لئے ایرانی و امریکی وفود "عمان" کے دارالحکومت "مسقط" پہنچ چکے ہیں۔ ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کر رہے ہیں جب کہ امریکی وفد کی سربراہی ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ان مذاکرات کو تہران کی فراخدلانہ پیشکش قرار دے چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وفد، غیر مستقیم مذاکرات اور عمان کی رابطہ کاری کی ایرانی تجویز کو قبول کرنے کے بعد مسقط میں موجود ہے۔ یہ مذاکرات اگلے روز دوپہر کے وقت عمانی...
    وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ سمیت لائرز پروٹیکشن ایکٹ و سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی خالی اسامیوں کو پر کر کے عدالت عظمی کا کورم پورا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وکلاء نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 16 اپریل سے تمام عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں کہ 16 اپریل کے بعد چیف سیکریٹری آفس سمیت تمام سرکاری آفسز کی تالہ بندی کی جائے گی اور تمام عدالتیں بند ہونگی۔ اپنے مطالبات دھراتے ہوئے وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ سمیت لائرز پروٹیکشن ایکٹ و سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی میں ججز کی...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔ راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔ جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی  سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا۔ بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔...
      بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔امریکہ کے “پاگل پن”کے برعکس، چین اپنے “استحکام” کے ساتھ دنیا میں یقین پیدا کر رہا ہے.ٹیرف جنگ...
    قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 14اپریل تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آج پھر نہ ہوسکی، جس کے باعث اجلاس پیر (14اپریل)تک ملتوی کردیا گیا، حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، اسپیکر ایاز صادق نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور نہروں کے معاملے زیر بحث ہیں، اپوزیشن کارروائی چلنے نہیں دیتی تو ایوان میں بحث کیسے ہو۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے...
    ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بیساکھی کے تہوار شروع ہونے جارہا ہے ، بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔. ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔ بیساکھی کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 14 اپریل کو ہونا ہے، جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایات...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) امریکا کی نصف سے زیادہ بالغ آبادی نے اسرائیل کےلئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات 24 مارچ سے 30 مارچ کے درمیان کئے گئے ایک سروے کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ معروف امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کی طرف امریکی رائے عامہ میں ایک حیرت انگیز تبدیلی آئی ہے، جس میں 53 فیصدبالغ امریکی شہری اب اسرائیل بارے ناپسندیدگی کے جذبات رکھتے ہیں ، مارچ 2022 میں ایسے امریکی شہریوں کی شرح 42 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں ریکارڈ کی جانے والی اسرائیل کے لئےبالغ امریکی شہریوں کی ناپسندیدگی کی بلند ترین...
    “امریکی پاگل پن” کا مقابلہ “چائنا استحکام” کے ساتھ کر رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :اس سال کے آغاز سے ہی امریکہ کی محصولاتی پالیسیوں سے دنیا بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے نیز خود امریکی معاشرے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گولڈ مین ساکس گروپ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں آنے والے سال میں امریکہ میں کساد کے امکانات کو 35 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دو سابق وزیر خزانہ لیری سمرز اور یلین نے امریکی محصولات کی پالیسی کو “بدترین خود کو نقصان پہنچانے والا” قرار دیا جس کی وجہ سے امریکہ دنیا بھر میں اپنی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پرنسپل واجد علی خان نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں داخلہ مہم کے موقع پر اسرار شہید ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار خالد عمران، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین اور پرنسپل واجد علی خان نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم جاری رہے گی، تقریباً 50 ہزار طلبہ کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ سرکاری تعلیمی ادارے تمام تر سولیات سے لیس ہیں اور تجربہ کار...
     سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خارجی ہلاک کردیے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ عرف کوچوان کو ہلاک کیا گیا۔  دہشتگرد حفیظ اللہ سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے...
    سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمر گرہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت 2 خوارجی کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی “حفیظ اللہ عرف کوچوان” بھی شامل تھا ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز...
    سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والوں میں مطلوب خاجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق حکومت نے خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے...
    حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کے عرس میں رونقیں کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ حکومت پنجاب کی جانب سے مادھو شاہ حسین لال کے عرس سے منسلک ان تقریبات کا انعقاد شالامار باغ میں بحال کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سوالات کی اکثریت خود اپوزیشن کی جانب سے تھی، اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے اہم موقع پر واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق نہر (کینالز) سے متعلق بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، تاہم اپوزیشن نے اس اہم بحث میں شرکت کے بجائے ایوان سے غیر حاضری کو ترجیح دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر رہیں۔ ایاز...