2025-04-02@12:21:17 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«ہنا جھیل»:

    مانسہرہ(نیوز ڈیسک)وادی کاغان کا سب سے زیادہ حسین اور دلفریب مقام ناران ہے۔ مانسہرہ سے ناران کا فاصلہ 122کلو میٹر ہے۔ کاغان سے ناران کی دوری صرف 23کلو میٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے 7904فٹ کی بلندی پر واقع ہے، یہاں پر ناران سے 10کلومیٹر سطح سمندر سے 10500فٹ کی بلندی پر واقع گہرے نیلے سبز پانی سے مزین پیالہ نما جھیل ’سیف الملوک‘ کا دلفریب نظارہ دلوں کو مول لیتی ہے۔ شہزادہ سیف الملوک اور پری بدیع الجمال کے عشق کی داستان بھی یہاں ہی پروان چڑھی۔ ایڈونچز بھرے جیپ کے ایک گھنٹے کے سفر کے بعد پہاڑوں میں گھری ہوئی دیو مالائی اور طلسماتی جھیل کے نیلگوں پانی اور ارد گرد کے خوش کن مناظرنے اپنے...
    CANADA: الاسکا میں حادثے کے باعث منجمد جھیل میں پھنسے طیارہ کے پائلٹ اور اس کی دو بیٹیوں کو 12 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے رکن ٹیری گوڈیس نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے فیس بک پوسٹ میں ایک لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل دیکھی، جس میں ایک شخص اپنے لاپتا بیٹے اور دو پوتیوں کی تلاش کیلئے مدد مانگ رہا تھا۔ وہ اگلی صبح  درجن ساتھیوں کے ہمراہ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے، توستومینا جھیل کے ایک گلیشیر کے پر انہیں طیارے کا ملبہ دکھائی دیا، قریب پہنچنے پر انہیں طیارے پر کھڑے تین افراد ہاتھ ہلاتے دکھائی دیئے۔  ملبہ برف اور جھیل کے منجمد پانی میں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام  نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔  
    ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آ گرا۔تفصیلات کے مطابق آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ناران، برف باری سے بند جھیل سیف الملوک سڑک کھل گئیمانسہرہ کے پر فضا مقام ناران میں غیر متوقع برف باری... انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گلیشیئر گرنے سے 2 ٹربائن متاثر ہوئیں جبکہ 5 گھروں اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ ناران روڈ گزشتہ 4 ماہ سے بند ہے۔
    برسبین(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے قیامت ڈھادی جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگئی، اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی، جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق، امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 سولجرز زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کے...
    متنازع بیانات اور تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو پیغام دیا ہے کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی، انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی بات کی اور اینکر سے سوال کیا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ مفتی قوی نے 40 شادیاں کی ہیں کیا یہ بات سچ ہے جس کے جواب میں اینکر کہتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم، لیکن وہ آپ سے شادی کے خواہشمند ہیں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ مفتی قوی 100 بیویاں رکھیں، 9سو یا 1 ہزار۔ وہ اکیلی 1 لاکھ بیویوں کے...
    ہالا (نمائندہ جسارت) نواحی حاکم روجھانی گاؤں میں کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچہ عباس روجھانی گندے پانی کی جھیل میں گر کر دم توڑ گیا جس پر ورثاء میں کہرام مچ گیا، ورثاء اور جاں بحق ننھے منے بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ طویل عرصے سے نکاسی آب کے لیے گاؤں میں سیوریج کا نظام نہیں ہے، گندے پانی کی نکاسی کے لیے جھیل نما کھڈا ہونے سے مچھروں کی بھرمار اور ملیریا سمیت دیگر امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ دیہاتیوںنے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بلدیہ سندھ، کمشنر حیدرآباد و دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    کوہ قراقرم کے سلسلے میں واقع ہنزہ حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر کے سرکنے سے بننے والی جھیلوں سے سیلاب کا خطرہ کئی سالوں تک برقرار رہ سکتا ہے، ماہرین گلیشرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ماہرین نے شیشپر گلیشئر پر سیٹلائٹ کے ذریعے سے تحقیق کی، جدید تحقیق سے ماہرین نے ان آبادیوں میں موجود لوگوں کو مزید خطرات کی نشاندہی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا اس سال پھر شیشپر گلیشیئر پھٹنے سے قراقرم ہائی وے بند ہوسکتی ہے؟ حالیہ تحقیق میں سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 2018 سے 2020 کے دوران ششپر گلیشیئر کے سرکنے سے ایک بڑی برفیلی جھیل بنی، جس نے وہاں کی بستیوں اور آبادکاروں  کے لیے خطرات پیدا...
    اسلام آباد کے سیاحتی مقام شکر پڑیاں کے جنگلات میں واقع کنول جھیل قدرت کا ایک حسین شاہکار ہوا کرتی تھی تاہم اس نے کئی نشیب و فراز بھی دیکھے ہیں۔ ایک وقت تھا جب وہ جھیل اپنے جوبن پر ہوا کرتی تھی لیکن پھر اس کے آس پاس ہونے والے تعمیراتی کاموں کے باعث یہ نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ بعد ازاں اس جھیل کی قسمت جاگی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کا وجود بحال کردیا۔ اس جھیل میں کنول کے پھول لگائے گے جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی دوبالا ہو گئی لیکن آج کل یہ پھر گرداب کا شکار ہوچکی ہے۔ کنول جھیل اب ایک گٹر کا منظر پیش کرتی ہے۔ شفاف پانی اور اس...
    موت کی کوکھ سے زندگی جنم لے سکتی ہے تو سنگلاخ چٹانوں میں جھیلیں بھی ہو سکتی ہیں۔ ایسی جھیلیں جن میں لاکھوں زندگیاں جنم لیتی ہوں اور پھر ان سانسیں لیتے جسموں سے ہم اپنی توانائی کشید کریں۔ کوئٹہ ائرپورٹ پر اترنے سے پہلے، جب ایک بورنگ سفر ختم ہونے کا اعلان ہوا تو جہاز کی کھڑکی سے مجھے وہ جھیل نظر آئی، نیلے آسمان جیسے رنگ کا نگینہ ہو چکی جھیل۔ میں نے اسی وقت وادی غذر کی خلطی جھیل ایسی ہنہ لیک پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔ جس منیر نامی ڈرائیور نے ہمیں ائرپورٹ سے لیا تھا میں نے اسی سے پوچھ لیا کہ ہنہ جھیل کیسے جایا جا سکتا ہے۔ صرف تیس منٹ منیر نے...
    عطا آباد جھیل شمال کی ان جھیلوں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ جھیل 2010 میں پہاڑی تودہ گرنے سے حادثاتی طور پر وجود میں آئی تھی۔گرمی میں اس جھیل کے پانی کشتیوں کی موٹروں سے ہلچل مچاتے ہیں تو چھینٹے قراقرم ہائی وے سے جا ٹکراتے ہیں اور سردی میں یہی جھیل برف کے فرش کے ساتھ کھیل کے میدان میں بدل جاتی ہے۔ عطا آباد جھیل پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔سطح سمندر سے 7273 فٹ بلند اور 80 فٹ گہری خلتی جھیل سٹرک کے کنارے آباد ہے اس لیے جب یہ برف کے میدان میں بدلتی ہے تو ایک آباد سٹیڈیم کا روپ دھار لیتی ہے۔ہر سال جنوری میں...
۱