شکرپڑیاں کی حسین کنول جھیل کیوں کُملا گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد کے سیاحتی مقام شکر پڑیاں کے جنگلات میں واقع کنول جھیل قدرت کا ایک حسین شاہکار ہوا کرتی تھی تاہم اس نے کئی نشیب و فراز بھی دیکھے ہیں۔ ایک وقت تھا جب وہ جھیل اپنے جوبن پر ہوا کرتی تھی لیکن پھر اس کے آس پاس ہونے والے تعمیراتی کاموں کے باعث یہ نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ بعد ازاں اس جھیل کی قسمت جاگی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کا وجود بحال کردیا۔
اس جھیل میں کنول کے پھول لگائے گے جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی دوبالا ہو گئی لیکن آج کل یہ پھر گرداب کا شکار ہوچکی ہے۔
کنول جھیل اب ایک گٹر کا منظر پیش کرتی ہے۔ شفاف پانی اور اس میں ہچکولے کھاتے کنول کے خوبصورت پھولوں کی جگہ اب دکھائی دیتا ہے تو بس آلودہ پانی اور اس میں تیرتے کاغذ اور پلاسٹک کی بوتلوں کے لاتعداد ڈھکن۔ سی ڈی اے کا اس پر کیا مؤقف ہے جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد شکر پڑیاں شکر پڑیاں کنول جھیل کنول جھیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد
پڑھیں:
اداکار یاسر حسین نے اپنی موت کی خبر دیکھ کر کیا کہا؟
پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی تھی اور لکھا تھا ’اقراء عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے‘۔ اپنے ہی انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کر یاسر حسین سیخ پا ہوگئے۔
اداکار نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)
پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ڈیجیٹل کریئٹر اور یاسر حسین دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے لکھا کہ یاسر حسین نے پوسٹ کرنے والے کو بالکل ٹھیک جواب دیا ہے ایسے لوگوں کو ایسی ہی زبان سمجھ آتی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں جواب نہیں دیا بلکہ پوسٹ کرنے والے کو بددعا دی ہے اور ان کا یہ طرزِ عمل درست نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین شرکا کے کون سے سوال پر شرما گئے
یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز دسمبر 2019 ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
اداکار یاسر حسین نے اپنی پہلی ہٹ فیچر فلم کراچی سے لاہور کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کے دیگر قابل ذکر منصوبوں میں لاہور سے آگے، شادی مبارک، بادشاہ بیگم، بندی، جھوک سرکار، باغی، ٹیکسالی گیٹ اور دیگر ہیں۔ انہوں نے کوئل اور ایک تھی لیلیٰ کی ہدایت کاری کی، جنہیں ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔ آج کل وہ ایک اور ڈرامہ جنت کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ جنت کی کاسٹ میں ان کی اہلیہ اقرا عزیز بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقراء عزیز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری یاسر حسین یاسر حسین انتقال