2025-03-03@18:33:03 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«گولا بجا کر»:

    ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا...
    بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لفظ ‘پاکستان’کندہ کروانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کوآئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر...
    لواندا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک انگولا میں ہیضے کی وبا سے 108 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک بیماری کے 3ہزار 147 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نصف کا تعلق لواندا سے ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 5دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
    انگولا(نیوزڈیسک)افریقی ملک انگولا میں ہیضے کی وباء پھیل گئی، رواں سال کے دوران ہیضے کی وبا سے 108 افراد لقمہ اجل بن گئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک بیماری کے 3,147 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نصف کا تعلق لوانڈا سے ہے۔ رپورٹس کے مطابق براعظم افریقہ کے جنوبی حصے کے مغربی وسطی ساحل پر واقع ملک انگولا میں گزشتہ چند دنوں میں ہیضے سے ہونے والی اموات بڑھ گئی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، انتہائی وسائل رکھنے کے باوجود اس غریب افریقی ملک میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نا گفتہ بہ اور انتہائی ناقص...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کیے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حافظ محمد انور (مدیر شعبہ دعوت و اصلاح سندھ)، عاطف گجر (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بدین)، عبدالقدیر آرائیں (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین)، عبد الرحمن غازی اور عبدالرحمن مکی (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گولارچی) سیف اللہ (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی) اور احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ ڈائمنڈ فٹ بال کلب گولارچی اور آل فرینڈز فٹ بال کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈائمنڈ فٹ بال کلب نے فتح حاصل کی۔ تقریب...
    سیکیورٹی فورسز نے چمن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولا، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے.پشین ڈی سی کمپلیکس کے باہر سے بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چمن میں کارروائی کےدوران مائنز، راکٹ لانچر اور دستی بم برآمد کرلیے گئے ۔فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے میں چھپائے گئے پرائما کارڈ، سیفٹی پن، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے اور سیٹلائٹ فون بھی بر آمد کر لیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا یہ اسلحہ اور گولا بارود دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔ادھر پشین میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کمپلیکس کے باہر خود...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی جامعہ محمدیہ سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین کے صدر عبد القدیر آرائیں، احسان اللہ خان اور شان جٹ نے کی۔ ریلی کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر عبدالقدیر آرائیں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جانا چاہیے۔ کہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی کا یہ مطلب...
    گولارچی،مسلم اسٹوڈنٹس کے طلبہ یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہیں
    اسلام آباد(اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفیروں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔
    اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رپورٹ کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دی, انہوں نے اس موقع پر کہاامید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  قبل ازیں، تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)آپریشن اور کارروائی سے قبل ہی ناہندگان اور بجلی چوروں کی دوڑیں لگ گئیں حیسکو افسران،رینجرز،پولیس سمیت لیبر ڈویژن کے چیئرمین پوری ٹیم کے ہمراہ گولارچی میں آپریشن و کارروائی۔تفصیلات کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے گولارچی میں رینجرز کی مدد کے ساتھ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا پہلے مرحلے میں احمد راجو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ناہندگان صارفین اور بجلی چوروں کی لائنیں کاٹ کر بجلی کی سپلائی معطل کردی آپریشن میں ایکسیئن حیسکو بدین وسیم کورائی اور عبدالستار لغاری کی نگرانی میں رینجرز کی مدد آپریشن میں پوری ٹیم کے ہمراہ ضلعی چیئرمین غوثہ خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اس موقع ایکسیئن بدین وسیم کورائی اور ایس ڈی...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ تھانہ شہید فاضل راھو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے کرولا کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا کی بڑی کھیپ پکڑ لی یے۔سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے کرولا کار سے 25 کٹے سفینا (137500 ساشے) برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گولارچی کے رہائشی سفینا ڈیلر ملزم محمد رفیق میمن، محمد عاطف بروھی اور محمد فیصل حمید بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) 2 ماہ قبل سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے ارشد ساند نے مختلف مذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین کے ساتھ ٹی وی جرنلسٹ پہنچ کر سوشل میڈیا پر ان کے اکائونٹ سے شیئر ہونے والی پوسٹ پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اکائونٹ سے کسی اجنبی شخص نے پوسٹ کی تھی، میں سچا مسلمان اور صحابہ کرام کی گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، ٹی وی جرنلسٹ کلب میں علماء کرام کی موجودگی میں انہوں نے طویل بیان میں اکائونٹ سے شیئر ہونے والے گستاخانہ مواد پر معافی مانگی۔
    گولارچی/بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کل نکالی جانے والی حقوق سندھ ریلی کے سلسلے میں تحصیل گولارچی کے رہنماؤں طاہر آرائیں، فہیم میمن، عبدالرحمن مکی سمیت دیگر نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو حقوق سندھ ریلی کی کوریج کی دعوت دی۔ اس موقع پر طاہر آرائیں کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے ہر بنیادی مسئلے کے حل کے لیے روڈوں پر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل سندھ بھر کی عوام بڑی تعداد میں ریلی کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تاریخی ثابت ہو گی۔
    گولارچی (نمائندہ جسارت)گولارچی پولیس کی کارروائیاں بائیک لفٹر گروپ کا سربراہ سمیت ایک بدنام زمانہ بین الصوبائی فراڈی گرفتار مقدمہ درج 6 موٹر سائیکلیں برآمد مزید کارروائی میں پیش رفت جاری ہے۔تفصلات کے مطابق گولارچی پولیس ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گولارچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جاتی شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے سربراہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چور کو لاک اپ کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں میرپور خاص سے سندھ کا مشہور کھورواہ کا رہائشی فراڈی اصغر کمبھار...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) معروف سرجن و سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی پہنور اور لیاقت یونیورسٹی کی زنانہ امراض کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر انیلا شوکت پہنور کی کاوشوں سے ایمان پولی کلینک میں ایک روزہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین نے 1155 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کیے اور ادویات فراہم کیں، جبکہ 250 مفت الٹرا ساوْنڈ، 275 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 75 مریضوں کی قوت سماعت کے ٹیسٹ کیے گئے، 350 مریضوں کے مفت شوگر ٹیسٹ اور HB ٹیسٹ کیے گئے، میگا فری میڈیکل کیمپ میں جگر کے مشہور A پروفیسر ڈاکٹر نندلال سیرانی، معروف جنرل سرجن A پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز کھٹی، بچوں کے ماہر...
۱