گولارچی،بائیک لفٹرگروپ کا سرغنہ گرفتار ،مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
گولارچی (نمائندہ جسارت)گولارچی پولیس کی کارروائیاں بائیک لفٹر گروپ کا سربراہ سمیت ایک بدنام زمانہ بین الصوبائی فراڈی گرفتار مقدمہ درج 6 موٹر سائیکلیں برآمد مزید کارروائی میں پیش رفت جاری ہے۔تفصلات کے مطابق گولارچی پولیس ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی اور ایس ایچ او غلام مصطفی عاقلانی کی سربراہی میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گولارچی، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جاتی شہر سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے سربراہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کر کے قبضے سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چور کو لاک اپ کردیا جبکہ دوسری کارروائی میں میرپور خاص سے سندھ کا مشہور کھورواہ کا رہائشی فراڈی اصغر کمبھار کو گرفتار کر کے جیل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ نامزد فراڈی پر گولارچی، بدین، ماتلی، مٹھی، عمرکوٹ اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں کے لوگوں کو میڈیکل سیٹیں اور نوکریاں دلوانے کے بہانے پچاس کروڑ روپے سے زاہد رقم بٹورنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او گولارچی غلام مصطفی عاقلانی اور ڈی ایس پی شکیل احمد سولنگی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ موٹر سائیکل لفٹر گروپ کا سرغنہ شاہنواز سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھوں کے لیے کارروائیاں جاری ہے۔ تعلقہ گولارچی میں کسی بھی قسم کی وارداتوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں‘‘ وزیراعلیٰ کے پی اور عاطف خان کی بحث
ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں میں بحث و مباحثے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترمیمی بل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے سینئر رہنما عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں بحث ہوئی، عاطف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین واٹس ایپ گروپ میں بل کی مخالفت کی۔ ذرائع کے مطابق عاطف خان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان سےسوال کیا کہ کیا آپ نے بل پڑھا ہے؟ اگر انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں گا۔ علی امین نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ عاطف خان نے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں علی امین گنڈاپور کو کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔