2025-04-07@15:56:40 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«کے چیئرمین برقرار رہیں گے»:
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جان سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کی بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی۔ "اے پی پی " کے مطابق وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ان غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غریب مزدوروں اور...
خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔ سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد : ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں. دورے کے دوران انھیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے. سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان کا دورےپر اسلام آبادد پہنچیں گے۔ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے . وہ یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان...
ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر کل (بروز جمعرات) پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے...
وزارت خارجہ میں سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ پائیدار سلامتی اس کے بغیر ممکن نہیں کہ سب ایک دوسرے کی سلامتی کا خیال رکھیں، خلیج فارس میں سیکیورٹی ایک مربوط تصور ہے اور اس سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے، ورنہ کسی کے لیے کوئی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج فارس میں آٹھویں ایرانی خارجہ پالیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو خطے کی سیاست سے خارج کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ہمیشہ سے دنیا کی اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک رہا ہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے...
کرکٹ کے وہ بڑے نام جو چیمپئنز ٹرافی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کون کون سے ملکوں کے بڑے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن بد قسمتی سے کئی ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان میں اتریں گی۔ ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں ایسے بڑے نام...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے لیکن کئی ٹیمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتریں گی۔ مختلف وجوہات، خاص طور پر انجری کے باعث کئی اسٹار کرکٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ وہ کرکٹ اسٹارز جو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایونٹ سے باہر رہیں گے ان کے نام درج ذیل ہے۔ پاکستان: صائم ایوب بھارت: جسپریت بمراہ آسٹریلیا: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارکس اسٹوئنس، مچل مارش جنوبی افریقا: اینرک نوکیا، جیرالڈ کوئیٹزی افغانستان: ایم غضنفر انگلینڈ: جیکب بیتھل نیوزی لینڈ: بین سیئرز یہ کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے اہم تھے لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ کھلاڑی شائقین کرکٹ کو میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے. کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز...
رواں ماہ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی ‘آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025’ کے لیے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کا شیڈول موضوع بحث بن چکا ہے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے محروم لوگ یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟ اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لائیو میچز آپ کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں۔پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور...
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کو بتادیا ہے کہ نہر پاناما کا انتظام پاناما کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ملینو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک یہ نہر چلاتا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔نہر کے انتظام میں چین کے اثر و رسوخ پر امریکی خدشات پر غور کررہے ہیں،تاہم انتظامی خودمختاری پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی...
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے. اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔اسد قیصر و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے. جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں ۔ اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔ میڈیا کے ذریعے ہمیں مسائل کے بارے میں پتا چلتا ہے اور آج اسی کی آواز دبانے...
سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ پولیس سے تنگ آئے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انہیں ہراساں کررہی ہے اور ان سے بھتہ بھی مانگ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی انجینیئرز پر حملہ سے قبل خود کش بمبار کراچی میں کہاں گھومتا رہا؟ چینی سرمایہ کاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے تحفظ دلایا جائے بصورت دیگر وہ سندھ چھوڑ کر لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ عدالت نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر متعلقہ...
2 مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپیئن آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے ابتدائی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اس اعلان کی خبر ان کے کپتان پیٹ کمنز کی واپسی کے باعث سرخیوں میں شامل ہے۔ حال ہی میں اس بات کی تصدیق کے بعد کہ پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے اس ماہ کے آخر میں ٹیسٹ ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کا سفر نہیں کر رہے ہیں، وہ پاکستان میں کھیلے جانیوالی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار، شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی کو آئی سی سی ایونٹ...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...