2025-02-11@00:53:34 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق»:

    اسلام آباد : ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بلوچستان کے8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ژوب،نوشکی،لسبیلہ، حب، خضدار، نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 8 سے 23 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔  بلوچستان کے علاوہ ملک کے 13اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام آباد،چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ،لاہور، ملتان، رحیم یار خان،کراچی ایسٹ اور مظفرآباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
    ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق، جب کہ کل سے اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی کیماڑی، میرپورخاص، سجاول، سکھر، ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے سیوریج کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹھٹھہ، عمرکوٹ، خیرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور لکی مروت کے اضلاع سے جمع کیے گئے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک بھر کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اور یہ نمونے 6 جنوری سے 15 جنوری کے دوران حاصل کیے گئے تھے۔کراچی کے مختلف اضلاع بشمول سینٹرل، ایسٹ، کورنگی، ملیر، ساؤتھ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، میرپورخاص، سجاول اور سکھر کے سیوریج میں بھی وائرس پایا گیا۔خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔بلوچستان کے اضلاع چمن، لورالائی اور کوئٹہ...
    اسلام آباد: ملک کے 3 اضلاع ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ انسداد پولیو مہم کے مطابق مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے. ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر 2024 کو لیے گئے۔سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی. ملک گیر پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔ملک میں تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2025 میں ایک بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نمونے 2024ء میں جمع ہوئے جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2024ء کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد(صباح نیوز) چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،لکی مروت اور خیرپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پازیٹو نکلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں لکی مروت، خیرپور کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ دسمبر 2024میں ہوئی تھی ٹنڈو الہ یار،خیرپور، ٹنڈو محمد خان کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلی ہے۔
    کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیققومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کی رپورٹ دی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے جن10اظلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق دی ہے، ان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس ثابت ہوچکا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق...
۱