2025-02-13@13:12:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«کی مفاہمتی»:

    بیجنگ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جار ی بیان کے مطابق تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے) تقریب میں پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایم یو پر دستخط کئے گئے۔ یاد داشت کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔ سندھ کے محکمہ توانائی اور چین...
    ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز ادیس ابابا(آئی پی ایس )ایتھوپیا اور پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے کیلئے سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افریقہ ڈویژن حامد اصغر خان نے اپنے اپنے ممالک کی طرف سے یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر،ایتھوپین وزیر مملکت نے کہا کہ ایتھوپیا زراعت، سرمایہ کاری، تجارت، ہوا بازی، صنعت اور سائنس، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے ،سفیر حامد اصغر خان نے مختلف شعبوں میں...
    پاکستان اور جبوتی نے دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان اور جبوتی نے 14 جنوری کو جبوتی میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری (افریقہ ڈویژن) حامد اصغر خان اور جبوتی کے مستقل سیکریٹری جنرل (سیکریٹری خارجہ) محمود علی حسن نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب کے بعد دونوں فریقین نے دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا، فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون...
    بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 2 طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ ’بنگلہ دیش-پاکستان بزنس فورم‘ دارالحکومت ڈھاکہ میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے کاروباری رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور زراعت، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل سمیت دیگر شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیبں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایڈمنسٹریٹر حفیظ الرحمان کی زیر صدارت دارالحکومت ڈھاکہ میں ’بنگلہ دیش-پاکستان بزنس فورم‘ کے...
      تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان سے بنگلادیش ایکسپورٹ بڑھنے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلادیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔اس دوران پاک بنگلادیش تجارت کو بہتر اور قابل عمل بنانے کیلئے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔حالیہ مہینوں میں پاک بنگلادیش تجارت میں تیزی دیکھی گئی، دسمبر میں 800 کنٹینرز پر لدا مال پاکستان سے بنگلادیش گیا ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان سے بنگلادیش ایکسپورٹ بڑھنے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔ وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلادیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔اس دوران پاک بنگلادیش تجارت کو بہتر اور قابل عمل بنانے کیلئے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں پاک بنگلادیش تجارت میں تیزی دیکھی گئی، دسمبر میں 800 کنٹینرز پر لدا مال پاکستان سے بنگلادیش گیا ہے۔
۱