ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
ادیس ابابا(آئی پی ایس )ایتھوپیا اور پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے کیلئے سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افریقہ ڈویژن حامد اصغر خان نے اپنے اپنے ممالک کی طرف سے یادداشت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر،ایتھوپین وزیر مملکت نے کہا کہ ایتھوپیا زراعت، سرمایہ کاری، تجارت، ہوا بازی، صنعت اور سائنس، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے ،سفیر حامد اصغر خان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی کے لیے براہ راست پرواز نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کرداراداکیاہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور پاکستان پاکستان کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتِ حال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور جیک برگمین کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورۂ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے دبئی روانہپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کے لیے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہم امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔
کانگریس مین تھامس سوازی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اور میں جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔
اس ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔