چوہدری شجاعت کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قومی مفاہمتی سفارشات تیار کرلی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق بنانے کے لیے قائم کی گئی ۔
سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے وائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی ۔


اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے،جب کہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے چئیرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی مشاورت کی گئی۔
پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ کمیٹی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں سیاسی رابطے شروع کرنے پر مشاورت کی گئی،کمیٹی کےطریقہ کار وضع کیاگیااور مختلف اہداف طے کئے گئے، کمیٹی نے ملک میں جاری سیاسی تنازعات کے حل کے لیے تفصیلی مشاورت کی اور اپنی سفارشات مرتب کیں اور طے کیا کہ آئندہ اجلاس میں یہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو پیش کر دی جائیں گی۔


سیاسی کمیٹی نے پارٹی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
سیاسی رابطہ کمیٹی کے وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ اجلاس مسلم لیگ کا اتحادی جماعتوں کو مزید وسعت دینے کی تجویز دی گئی اس حوالے حکومت اور حکومت سے باہر ہم خیال سیاسی جماعتوں اور بزرگ سیاستدانوں سے بھی راہنمائی لی جائے گی،جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی مسائل اور درپیش چیلجز سے نمٹنے کے لیے اپوزیش جماعتوں سے بامقصد بات چیت میں حرج نہیں، چوہدری شجاعت حسین کی منظوری سے جلد قومی مفاہمت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،کمیٹی کے رکن اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل تمام سیاسی قوتوں اور سٹیک ہولڈرز کا آپس میں مل بیٹھنے میں ہے۔سیاسی رابطہ کمیٹی ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور ملکی استحکام کے لئے کردارادا کرے گی۔مسلم لیگ سندھ کے صدر اور سابق مشیر وزیراعلی طارق حسن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطوں سے ملکی مسائل کا حل نکلے گا اب سیاسی قائدین کو اپنی جماعتی پالیسی سے نکل کر قوم کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،انتخاب خان،رضوان صادق اور ڈاکٹر رحیم اعوان نے سیاسی رابطوں کو مستحکم کرنے کے اہم تجاویز پیش کیں اور قومی مفاہمت کو ملک و قوم کے لیے ضروری قرار دیا،دریں اثنا کمیٹی کے چئیرمین میر نصیر خان مینگل نے کمیٹی کی سفارشات پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی وحدت کے لیے انکی جماعت ہر ایک سے بات کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری بلوچستان کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ ہوگی اور ہم چاہیں گے تمام معامالات سیاسی بات چیت سے حل ہوں، پرامن اور مستحکم پاکستان ہم سب کی منزل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیاسی رابطہ کمیٹی چوہدری شجاعت

پڑھیں:

سفار تخانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک ،کمیٹی کا پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:   وزیراعظم محمدشہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قائم کردہ خصوصی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوا   داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانوں کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا   متعلقہ وزارتوں نے پاکستانی سفارت خانوں میں اپنے افسران اور عملے کی تعداد اور ذمہ داریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ذیلی کمیٹینے آئندہ ہفتے سے ایک ایک پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذیلی کمیٹی متعلقہ پاکستانی سفیروں سے تجاویز بھی حاصل کرے گی ۔ پاکستانی سفیر ورچوئل لنک کے ذریعے اِجلاس میں شریک ہوں گے ۔آئندہ اجلاسوں میں پاکستانی سفارت خانوں کو درپیش مسائل، بجٹ، افرادی قوت اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سمیت دیگر امور پر غور ہوگا ۔ ذیلی کمیٹی جامع تجاویز تیار کرکے اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ’ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ‘ کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی ۔ پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی نے 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے اور انہیں فعال بنانے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شجاعت کی سیاسی رابطہ کمیٹی نے قومی مفاہمت کیلئے سفارشات تیار کرلیں
  • جرمن انتخابات: انتخابی مہم میں سیاسی جماعتوں کی خارجہ پالیسی
  • ڈاکٹر محمد امجد،رضوان صادق خان پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن نامزد، کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کل ہوگا
  • ملک بھر میں فروخت ہونے والی 7 فارما کمپنیوں کی مختلف ادویات جعلی قرار دے دی گئیں
  • پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، مصدق ملک
  • حکومت نے سی ایس ایس کے نظام میں تبدیلی کی تیاری کرلی
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، آئی سی سی کیلئے ٹیکس چھوٹ کی منظوری 
  • سیاسی مخالفین کے خلاف ہمارا مجموعی سیاسی کلچر
  • سفار تخانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک ،کمیٹی کا پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ