پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب تاشقند میں ہوئی جس میں دونوں ملک کے درمیان معلومات کے تبادلے، کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اعلامیے کا تبادلہ کیا۔
صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کی بات چیت، ہم آہنگی اور معاہدے بہت اہم ہیں۔ مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور مواقع سے فائدہ اٹھا جائے گا۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے، صدر شوکت مرزایوف کا پرتپاک خیرمقدم
ان کا کہنا تھا تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازیں دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات دورہ تاشقند پر ہیں، سرمایہ کاری و تجارت کے حوالے سے مفید گفتگو ہورہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا، علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔ باہمی تعلقات کی طویل تاریخ ہے جو درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، انتھک محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں: یوکرین تنازع میں عدم مداخلت کے مؤقف پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، روسی سفیر
یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر آج تاشقند پہنچے ہیں۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے کانگریس سینٹر آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو ازبکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا تھا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا ازبکستان کے صدر سے تعارف کرایا، ازبکستان کے صدر نے بھی اپنی کابینہ کے وزرا کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ازبک صدر شوکت مرزایوف ازبکستان تاشقند شہباز شریف شوکت مرزایوف معاہدے مفاہمتی یادداشت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبکستان تاشقند شہباز شریف معاہدے مفاہمتی یادداشت وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے صدر دونوں ممالک کے اور ازبکستان کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
’جیو نیوز‘ گریبپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا۔
اسٹیٹ آئل کمپنی آربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کے صدارتی محل زوولیا آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آذربائیجان کے شہر نض چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کے صدارتی محل زوولیا آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔