شجاعت کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی نے قومی مفاہمتی سفارشات تیارکرلیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈے پر متفق بنانے کے لیے قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے وائس چیئرمین غلام مصطفی ملک نے کی جس میں قومی مفامتی سفارشات تیار کی گئیں۔اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے، جب کہ کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی مشاورت کی گئی۔پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق، سیاسی رابطہ کمیٹی نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے لیے ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔ مصطفی ملک کے مطابق کمیٹی نے قومی مفاہمت کے لیے سفارشات مرتب کر لی ہیں اور چوہدری شجاعت حسین کی اجازت کے بعد اپوزیشن جماعتوں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے ملاقاتوں کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے اتحادی جماعتوں کو مزید وسعت دینے کی تجویز دی ہے اور ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بزرگ سیاستدانوں سے بھی رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بامقصد بات چیت میں کوئی حرج نہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزا کے تناظر میں توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا
کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیئے گئے۔چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ حکومت کا توشہ خانہ کا ریکارڈ علیحدہ علیحدہ پیش کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں توشہ خانہ اسکینڈل حساس اور متنازعہ ہے حکومتوں کے دوران اعلیٰ عہدیداران کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں ماضی میں کئی سیاسی رہنماؤں پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں اس کیس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی گئی ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری قانونی و آئینی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا ایک اور کھڑاک، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف عہدے سے فارغ