2025-04-16@19:28:44 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«کوفروغ دینے»:
لاہور (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لیبر ونگ لاہور کے صدر ملک کاشف کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ پنجاب کے ثقافتی ورثے کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تہذیب، روایتی لباس، زبان، لوک فنون اور دیہی ثقافت ہماری پہچان ہیں، جنہیں محفوظ رکھنا اور نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ملک کاشف کھوکھر نے کہا صوبے بھر میں ثقافتی میلوں، ورثہ نمائشوں، فنون لطیفہ کے پروگراموں اور زبان و ادب کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ وزیراعلیٰ کے ثقافتی فروغ کے مشن میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتا رہے...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ اور ایران کے سفیروں نےالگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو، اور ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے الگ الگ ملاقات کی، چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ترکی اور ایران کے ساتھ دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی تعریف کی، اور تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔ ترک سفیر کے ساتھ ملاقات میں چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط عدالتی...
ایران کیخلاف انتہاء پسند امریکی صدر کے حالیہ معاندانہ و دھمکی آمیز بیانات پر روسی وزارت خارجہ نے سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کے نتائج پورے خطے کیلئے "تباہ کن" ہونگے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ ہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے خلاف سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں! بین الاقوامی امور کے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری سے پورے خطے کے لئے "تباہ کن" نتائج برآمد ہوں گے۔ اعلی روسی سفارتکار نے ایران کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر کی معاندانہ...
کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کا اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، عسکری قائدین سے ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون اورتربیت کے شعبےمیں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کمانڈربحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ائیرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنرل محمدبن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی ۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز نے پاکستان ایئرفورس کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔ اور فضائیہ سےفضائیہ تعاون بڑھانےکی خواہش ظاہر کی ۔ بحرین ایئرفورس کی...
اپنے ایک بیان میں ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک اور گروہوں کے نظریات تبدیل ہو رہے ہیں، یورپ میں کچھ ممالک کا گروپ اب بھی موجود ہے، جو بظاہر جنگ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی اتحاد کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا آغاز ہوچکا ہے، یوکرین میں فوجی آپریشن تمام اہداف پورے ہونے تک جاری رہے گا۔ دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ممکنہ امن منصوبے کیلئے کوئی منظم یا جاری منصوبہ ہمارے ایجنڈے پر نہیں ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ مغربی اتحاد میں اب اتحاد کی کمی نظر آرہی ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک اور گروہوں کے نظریات تبدیل ہو رہے...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اورعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کوسوچنا چاہئے کہ ان رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنا دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دو روزہ کانفرنس کیلئے ہال بک کیا ہواتھا، جب ہم وہاں پہنچے تو ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تھی اورگیٹ بند تھا، ہم نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے اجازت دی ہے۔ شاہد خاقان عباسی حکومت نے ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تعینات کی تھی، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ...
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )ماسکو نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس بیان کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسی غلط معلومات کی دنیا میں رہ رہے ہیں جو روس کی بنائی ہوئی ہے پر سخت ردعمل دیا ہے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے زیلنسکی کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیسکوف نے کہا کہ حالیہ مہینوں سے یوکرینی حکومت کے اکثر نمائندے دیگر ممالک کے سربراہان کے بارے میں ناقابل قبول بیانات دے رہے ہیںامریکہ کے ساتھ روس کے حالیہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ روس امریکہ کے مابین ہر سطح پر مذاکرات بحال ہوں گے.(جاری ہے) یادرہے کہ گذشتہ ہفتے ٹرمپ اور پیوتن...
کراچی(بزنس رپورٹر)رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے بتایا کہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (رفحان مکئی) چکی کی صلاحیت میں 200 ٹن یومیہ اور گلوکوز کی گنجائش میں 100 ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔یہ اسٹریٹجک اضافہ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر خدمات اور حل کی زیادہ جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔کمپنی نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس منصوبے سے اس کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ توسیع نہ صرف موجودہ مارکیٹوں میں کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اس کی برآمدات اور...
راولپنڈی: نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ نصیرا ٓباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے کے پی سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ...