حکومت نےبانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنادیا،شاہدخاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اورعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کوسوچنا چاہئے کہ ان رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنا دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے دو روزہ کانفرنس کیلئے ہال بک کیا ہواتھا، جب ہم وہاں پہنچے تو ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تھی اورگیٹ بند تھا، ہم نے بتایا کہ وزیراطلاعات نے اجازت دی ہے۔
شاہد خاقان عباسی حکومت نے ہوٹل کے باہرسیکیورٹی تعینات کی تھی، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں، حکومت آئین کے نام سے بھی خائف رہتی ہے، ہم کوئی جلسہ نہیں کررہے تھے، کانفرنس تھی، گزشتہ سال حکومت اوراپوزیشن نے کوئی کام نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن تواپنا آئینی کام پوراکرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئین اورقانون کی بالادستی چاہتے ہیں، میں آج کی کانفرنس کو انتہائی کامیاب مانتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا دورہ حکومت میں رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو سوچنا چاہئے کہ ان کا رویہ کیسا تھا، موجودہ حکومت کی وجہ سے لوگ بانی کارویہ بھول گئے، موجودہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کوفرشتہ بنادیا۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں الیکشن چوری ہوئے ہیں اس لیے ان کو مسئلہ ہے وہ ہر چیز سے خائف رہتے ہیں وہ آج آئین کے نام سے بھی خائف ہیں۔ ہمارا جلسہ نہیں تھا، ایک کانفرنس تھی جس میں زیادہ سے زیادہ بیس تیس لوگ ہوتے ہیں جو ٹیبل کے گرد بیٹھتے ہیں اور بات کرتے ہین، وہ کانفرن آئین اور ملک میں قانونی کی حکمرانی کے حوالے سے تھی یہ دنوں چیزیں ملک میں نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذات، اپنے ضمیر سے مسئلہ ہے، جو لوگ چوری سے آتے ہیں ان کا ضمیر انھیں ملامت کرتا ہے۔ موجودہ حکومت اقتدار کے زعم میں ہے، ہماری کانفرنس کامیاب تھی، سب نے اعلامیے پراتفاق کیا۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں ہوتے تو ہمیں جوائن کرلیتے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی نتائج پر احتجاج ہوتا آیا ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی سسٹم کوروکنے کی بات نہیں کی۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئینی دائرے میں رہ کراحتجاج ریکارڈ کروایا، ان کوموجودہ مسئلہ صرف ایک قیدی ہے، موجودہ صورتحال آئیڈیل نہیں، اپوزیشن پرپابندی مناسب نہیں، ن لیگ کو پی ٹی آئی پرپابندیاں نہیں لگانا چاہئیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ جوغلطیاں پی ٹی آئی نے کی وہ ن لیگ کو نہیں کرنا چاہئیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے بڑی بڑی فرمائشیں نہیں کی تھیں، صوبے مضبوط نہیں ہوں گے تو فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کو موجودہ حکومت نے کہا کہ حکومت نے
پڑھیں:
کانفرنس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا انہیں دھمکی دی گئی ہے، شاہد خاقان
شاہد خاقان عباسی : فوٹو اسکرین گریپسابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج کانفرنس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے آج بدقسمتی سے ڈرے ہوئے ہیں، ہم نے ہوٹل والوں سے کہا کہ آپ ہمیں لکھ کر دیں کہ کانفرنس کیوں نہیں ہونی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کےلیے کوششیں کر رہے تھے، ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کردیا گیا، ایک مارکی میں کانفرنس کے بات ہوئی تو کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم یہاں سے گزرتی ہے، ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلومیٹر دور مارکی کو بک کیا پھر بھی روکا گیا۔
سابق وزیرِ اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لئے کانفرنس نہیں ہو سکتی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے گفتگو کی، صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں، یہ حکومت ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے، یہ بھی برداشت نہ کر سکی، آج کانفرنس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے اپنی مجبوری کا اظہار کیا کہ ان پر دباؤ ہے، ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہم کانفرنس کرنے کیلئے کل ضرور آئیں گے، پاکستان میں اس وقت نہ آئین ہے اورنہ قانون ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہے اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔