2025-04-16@09:09:24 GMT
تلاش کی گنتی: 18

«کرکٹ کمیٹی»:

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور بولرز کے درمیان مقابلہ میں توازن رکھنے کے لیے ایک اننگز میں دو مختلف اینڈز سے دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچ رہا ہے۔ کرک انفو کے مطابق گزشتہ ہفتے ہرارے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائے گی۔ یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔ تجویز کے مطابق ہر اننگز شروع تو دو گیندوں کے ساتھ ہی ہوگی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
    زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب 'گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ' کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔ ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ 'ریل کرکٹ' گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔ مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں" سارہ ٹنڈولکر...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے بنی جوڑی کے یہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنے یہاں آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی ہے، دونوں کی جانب سے مداحوں کو یہ اطلاع انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی ہیں، اور اس طرح سنیل بھی اب نانا بن گئے ہیں۔ کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، تاہم بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور...
    افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی شیر خوار بیٹی انتقال کرگئی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور آل راؤنڈر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹر نے متوفیہ کی یادگار تصویر شیئر کر کے دی۔ کریم جنت نے اپنی تعزیتی پوسٹ میں حضرت اللہ زازئی اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں اُن کے صبر و استقامت کیلیے دعا بھی کی۔ کرکٹر نے لکھا کہ ’میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔ حضرت اللہ زازئی کی جانب سے بیٹی کے انتقال پر کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم کریم خان کی پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز، مداحوں نے اُن کے ساتھ...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو افسوسناک خبر سنائی۔ افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔ پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’میرے بھائی حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Karim Janat (@karimjanat_11) افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے...
    افغانستان(نیوز ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔ افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔ پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’ میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی ہے‘۔ حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال پر کرکٹ کمیونٹی سمیت مداحوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بیٹی کے...
    امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ترجمان ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندھی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں...
    قومی سلیکٹرز کو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر نظرثانی کا مشورہ دے دیا گیا، البتہ چیئرمین پی سی بی نے حتمی فیصلہ انہی پر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سلیکٹرز نے سب سے آخر میں چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا، اس میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی شمولیت پر میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی، صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر اور اوپنر کے انتخاب پر بھی حیرت ظاہر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سلیکشن کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ از سر نو اعلان شدہ اسکواڈ کا جائزہ لیں، اگر کوئی غلطی ہوئی یا کمی رہ گئی تو اسے دور کرلیں، البتہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے...
    محراب پور(جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارا اسکول میں داخل کروانے کیلئے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے، ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئر مین جے شاہ نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس بیک سے ملاقات کی ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں دونوں عہدے داران کے درمیان یہ ملاقات 30 جنوری کو ہونے والے آئی او سی کے سیشن سے قبل ہوئی ہے۔ جس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ تھی۔ آئی سی سی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا مومینٹم جاری ہے اور اس حوالے سے جے شا کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیک سے لوزان میں اس ہفتے ملاقات ہوئی ہے۔ گزشتہ...
    کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
۱