2025-03-12@18:25:42 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«کا جائزہ لیا جائے گا»:
چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے...
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا مگر عوام نے مہنگائی دیکھ لی ہے۔ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گھی، چینی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی ذمے دار حکومت ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو کار سوار مسلح افراد نے گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد اس میں سوار شہریوں کو تشدد بنایا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج گزشتہ رات سامنے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 19 فروری کو رات 3 بجے پیش آیا تھا، زون جنوبی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہریوں پر مسلح افراد کے تشدد کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا مرکزی ملزی شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہریوں...
چھانگامانگا: تھانہ كنگن پور کے علاقہ لوحے جٹاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی ندا کوثر کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا جہاں سے وہ ایک گاڑی (جیپ) میں اسے كنگن پور کے علاقے میں واقع ایک حویلی لے آیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ندا کوثر کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور بعد ازاں اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ...
لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ سیاہ جھوٹ ہے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گبے بیان میں کہی ہے۔ایک بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہونے سے عوامی اعتماد زیرو لیول پر آ گیا ہے۔

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ،ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کر لیا جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا
پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں فلسطینی علاقوں سے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’ہنگامی عرب سربراہ اجلاس‘ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح...
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے ہوابازوں سے متعلق بیان کی تحقیقات پر غور کرے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ مڈل ایسٹ گرین اینشی ایٹو چارٹر کی منظوری دے گی کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پر ٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم کی سمری پر غور کرے گی۔ ایکس سروس مین کے لئے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس واجبات کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا جائے گا، دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور احتساب عدالت نمبر 3 کی تشکیل نو کی سمری پر غور کیا جائے...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 18 منٹ کے دوران 4 بل منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی ارکان نے ایوان میں بھرپور احتجاج کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف ، چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی، نواز شریف بھی موجود رہے۔ اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی لیکن اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو مائیک دینے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن نے پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 اور درآمدات و برآمدات انضباط ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیے جنہیں منظور کر لیا گیا۔ سینیٹر منظور کارکڑ نے نیشنل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی‘ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
بگ بیش لیگ کا یادگار لمحہ، بیٹے کو مارے گئے چھکے کا کیچ باپ نے پکڑ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ...