لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا مگر عوام نے مہنگائی دیکھ لی ہے۔

سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گھی، چینی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی ذمے دار حکومت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کہا ہے کہ

پڑھیں:

پہلے وزراء نے عوام کیلئے کیا کیا جو فوج بھرتی کر لی گئی: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں امیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم، ناجائز ٹیکسز ختم اور عوام کو بجلی بلوں میں حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ گورنر ہاؤسز، وزیر اعلی ہاؤسز کے گھیراؤ ہوں گے۔ سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے اور لانگ مارچ بھی نکالیں گے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ آئی پی پیز مافیاز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے ایک ہزار ارب روپے کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچایا جارہا ہے۔ وزراء اور مشیر جو پہلے موجود ہیں انہوں نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا جو اب مزید وزراء کی فوج ظفر موج بھرتی کرلی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کی 17سالہ صوبائی حکومت کرپشن اور نااہلی کا دوسرا نام ہے۔ رمضان المبارک کے بعد جماعت اسلامی،کراچی کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک بڑا ملین مارچ کرے گی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مسلسل نورا کشتی میں لگے ہوئے ہیں۔ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں کو انتخابات میں مکمل مسترد کرچکے ہیں لیکن عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو ہمارے سر پر مسلط کردیا گیا ہے۔ رمضان المبارک سے قبل 1370ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ اوربے روزگار کرنے پر شدید مذمت کرتے ہیں،سٹیل مل ایک منافع بخش قومی ادارہ تھا لیکن اسے ایک سازش کے تحت حکومتوں اور حکمران پارٹیوں نے مل کر تباہ کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 60صفحات پر خبروں پر مشتمل اشتہارات دینا سیاست اور صحافت کا سیاہ ترین باب ہے، میڈیا مالکان بھی اس عمل میں پوری طرح شامل ہیں، میڈیا ورکرز کو تنخواہیں وقت پر نہیں دی جاتی۔ عوام کے ٹیکسوں سے حکومت کی ذاتی تشہیر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، دال،تیل،گھی،چینی سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، حکمران جھوٹ بولتے ہیں کہ مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباََ تین کروڑ اناسی لاکھ روپے ایک ایم این اے پر خرچ کیے جاتے ہیں اگر پارلیمنٹ کے سارے خرچے ملالیے جائیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے ان پر کتنا خرچ آتا ہے، جماعت اسلامی کا بالکل واضح موقف ہے کہ فارم 45پر جوڈیشل کمیشن بناکر فیصلے کیے جائیں، جتنی بھی جماعتیں 26ویں ترمیم میں شامل تھیں انہوں نے قومی جرم کیا ہے، آئین کو پامال کیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلے وزراء نے عوام کیلئے کیا کیا جو فوج بھرتی کر لی گئی: حافظ نعیم
  • ماہ رمضان دکھی انسانیت کا درد سکھاتی ہے‘ مفتی شاہ زیب
  • بی جے پی حکومت میں موجود معاشی ناانصافی غرباء کیلئے لعنت بن گئی، پرینکا گاندھی
  • کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں، حافظ نعیم الرحمن
  • ہم پر کوئی ریڈ لائن نہیں، حافظ نعیم کی حکومت کو وارننگ
  • جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کا بی جے پی کے حمایت یافتہ پینل سے کوئی تعلق نہیں، غلام محمد صفی
  • جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی، بیرسٹر گوہر
  • سندھ حکومت رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مولانا امین انصاری
  • اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچ