چھانگامانگا: تھانہ كنگن پور کے علاقہ لوحے جٹاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی ندا کوثر کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا جہاں سے وہ ایک گاڑی (جیپ) میں اسے كنگن پور کے علاقے میں واقع ایک حویلی لے آیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ندا کوثر کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور بعد ازاں اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں تمام تفصیلات بیان کیں جس کے بعد تھانہ كنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے دو نامزد ملزمان لیاقت علی، جاوید اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی

راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے راولپنڈی پولیس مقابلے میں کانسٹیبل سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا، راولپنڈی گولی لگنے سے ایک مبینہ ملزم بھی زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • 18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مزید پیش رفت، پولیس نے 2 سہولتکاروں، ایک لاپتا لڑکی کا نام ظاہر کردیا
  • 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے، ویڈیو بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
  • 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: مبینہ اغوا کے بعد 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت
  • باجوڑ: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل، ملزم گرفتار
  • پولیس افسر کا بھتیجا آن لائن گیم کھیلنے کی پاداش میں مبینہ طور پر اغواء
  • بھرتی کے لیے آنے والے نوجوانوں پر لاٹھی چارج، متعدد امیدوار زخمی