2025-04-07@17:28:48 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی»:
کراچی: صوبائی محکمہ صحت گزشتہ 20 سال سے ہیلتھ پالیسی کے بغیر کام کررہا ہے جبکہ صوبے میں ڈرگ پالیسی بھی نہیں بنائی گئی، 18 ویں ترتیم کے بعد یہ تمام ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے، سندھ میں بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، محکمہ صحت کی جانب سے 2005میں آخری ہیلتھ پالیسی جاری کی گئی تھی، 20 سال گزرنے کے باوجود ہیلتھ پالیسی جاری نہیں کی جاسکی۔ اس دوران صوبے کی عوام کو کوویڈ، چکن گنیا، کانگو، ملیریا، ڈینگی، ایچ آئی وی ایڈز، ہیپاٹائٹس اور تپ دق سمیت دیگر انفیکشن ڈیزیز اور موسمی بیماریوں کا سامنا ہے۔ صوبے میں ہیلتھ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری محکمہ صحت کے شعبہ جات میں...
اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں لوکل معیاری مینوفیکچرنگ کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس کے لیے ڈریپ کی پالیسیاں سرمایہ کاری کیلیے سازگار ہونی چاہیئیں بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیئے اس کیلیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہے، دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے ہمیں ہر حال میں بچانا ہوگا، جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، تمام اسٹیک...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئرن اور اسٹیل اسکریپ کی درآمد پر متعدد پابندیاں عائد کرتے ہوئے مصنوعات کے سیمپل لینے کا نیا نظام متعارف کروا دیا اور کلکٹر آف کسٹمز کو ریگولیٹری اتھارٹی قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز رولز 2001 میں اہم ترامیم کردی گئی ہے اور ان ترامیم کا مقصد تجارتی سہولیات میں بہتری، شفافیت اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ کسٹمز رولز میں کی گئی ترامیم میں انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی منظوری سے متعلق متعدد شقوں کو حذف کر دیا گیا ہے جبکہ آئرن اور اسٹیل سکریپ کی درآمد پر بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ترامیم کے تحت...

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاری مکمل، بھاری جرمانے تجویز
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنےکے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، اور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہونے کے بعد اس شعبے میں غیر رجسٹرڈ افراد کے کے کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کرنے پر مقدمات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سزائیں بھی دی جا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں کیا شرح سود میں کمی کے بعد اب ریئل اسٹیٹ مارکیٹ بہتر ہو جائے گی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شعبے میں کاروبار کرنے والا شخص اگر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن نہیں کرائے گا تو اسے 50 ہزار روپے سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ 3 سال تک قید...
ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، جو پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر سزائیں، جرمانے کر سکے گی۔دستاویز کے مطابق اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرنے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ اور ریگولیشن کی خلاف ورزری پر 3 سال تک قید کی سزا ہوسکے گی۔ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کر سکے گی، اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس وصولی اور چوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکی جائے گی۔
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا قانون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نیک نیتی سے پیکا ایکٹ کی قانون سازی کی ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر چیک نہ ہونے سے سنگین سماجی مسائل جنم لے سکتے ہیں، کمیٹی مناسب سمجھے تو صحافتی تنظیموں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے حوالے سے اجلاس بلائے۔ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزارت کے کرایہ پر موجود دفاتر ختم کرکے پاک چائنہ فرینڈ...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ یکم فروری سے ہوگا، فی کلو قیمت 3 روپے 68 پیسے بڑھ گئی ہے۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق ہونے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے ہوجائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سی سی آر اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل (ر) ظفراللہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں اس اہم عہدے کا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بھنگ کے کنٹرول اور ریگولیشن کے حوالے سے ملک میں اہم تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ اس شعبے میں بہتر انتظامی اصلاحات کی جا سکیں۔
متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت حکومت ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرے گی۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کو کئی اختیارات حاصل ہوں گے۔ اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ اتھارٹی صوبائی دارلحکومتوں میں بھی آفس قائم کرسکتی ہے۔ ترمیمی ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق اتھارٹی جہاں چاہے اپنے آفس قائم کرسکتی ہے، سمپرا سوشل میڈیا پرعوام کی آن لائن سیفٹی کو یقینی بنائے گی۔ سمپرا کسی بھی سوشل میڈیا کو بلاک، اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرسکتی ہے۔ سمپرا سوشل میڈیا کی گائیڈ لائن بھی جاری کرے گی۔ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ سمپرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اسٹینڈرڈ بنائے گی، تمام صارفین کو سمپرا کے بنائے اسٹینڈرڈ پر عمل کرنا ہوگا۔ سمپرا کسی بھی شکایت پر ایکشن لینے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت حکومت ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرے گی۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کو کئی اختیارات حاصل ہوں گے۔ اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ اتھارٹی صوبائی دارلحکومتوں میں بھی آفس قائم کرسکتی ہے۔ ترمیمی ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق اتھارٹی جہاں چاہے اپنے آفس قائم کرسکتی ہے، سمپرا سوشل میڈیا پرعوام کی آن لائن سیفٹی کو یقینی بنائے گی۔ سمپرا کسی بھی سوشل میڈیا کو بلاک، اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرسکتی ہے۔ سمپرا سوشل میڈیا کی گائیڈ لائن بھی جاری کرے گی۔ ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ سمپرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اسٹینڈرڈ بنائے گی، تمام صارفین کو سمپرا کے بنائے اسٹینڈرڈ پر عمل کرنا ہوگا۔ سمپرا کسی بھی شکایت پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکی 86 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق میں دو سال کی منظوری دے دی۔ 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔ توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظرثانی کے لیے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکیج مستحق تک پہنچانے کے لیے نئی موثر حکمت...