Daily Ausaf:
2025-01-22@04:34:53 GMT

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکی 86 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق میں دو سال کی منظوری دے دی۔

2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔

توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظرثانی کے لیے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکیج مستحق تک پہنچانے کے لیے نئی موثر حکمت عملی بنائی جائے۔

علاوہ ازیں پریونشن آف الیکٹران کرائمز ایکٹ 2016 سے متعلق رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی،نیشنل سییڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے قواعد کی منظوری دی گئی۔

عمار حبیب کی بطور ممبر فنانس نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل تعیناتی کی منظوری دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:گاڑی اور پلاٹ کی‌ خریداری ، نان فائلرز کے لئے بڑی خبر آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی منظوری

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقیکابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بلائے جانے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ: 86 غیرملکی پائلٹوں کے لائسنسوں میں توسیع، توشہ خانہ ایکٹ پر نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے
  • وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
  • توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کیلئے  خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی قائم
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: 86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے
  • وفاقی کابینہ: توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے ایکٹ پر نظرثانی کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل
  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،13 نکاتی ایجنڈا جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقیکابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا