WE News:
2025-04-13@16:28:34 GMT

عوام کے لیے بری خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

عوام کے لیے بری خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ یکم فروری سے ہوگا، فی کلو قیمت 3 روپے 68 پیسے بڑھ گئی ہے۔

اوگرا نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق ہونے کے بعد 11.

8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے ہوجائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا ایل پی جی قیمت فروری وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوگرا ایل پی جی قیمت وی نیوز ایل پی جی کی قیمت

پڑھیں:

عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی متوقع
  • 16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے
  • ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
  • حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا بڑا اضافہ