2025-02-11@17:03:03 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«پاکستان یحیی»:

    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان جو ہم سے چاہتے ہیں، وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہے۔صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا خط کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کل کر لیا تھا، میں نے کمیٹی سے کہا کہ اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔صحافی نے سوال کیا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خط کو ججز آئینی کمیٹی کو بھیجنے میں کیا وجوہات یا اصول مدِنظر رکھے گئے؟ عدلیہ میں اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کریں گے؟چیف جسٹس نے کہا کہ خط لکھنے والے ججز...
    ہاشر احسن:  چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے، وہ طے کریں گے یہ معاملہ آرٹیکل 183 کی شق تین تحت آتا ہے، آئینی بنچ نے ہی اس معاملے کو دیکھنا ہے۔  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے   گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، میں نے وفد کو بتایا یہ ہمارا کام نہیں ہے آپکو ساری تفصیل بتائیں، میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا۔...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، وفد کو بتایا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، یہ بھی بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹس کرتی ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کی...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ آئی ایم ایف کا 6 رکنی وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ آئی ایم ایف وفد کو عدالتی ریفارمز و نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا: چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو عدالتی ریفارمز اور نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام، اصلاحات پر بریف کیا۔آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ججز تقرری اور آئینی ترمیم...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عدالتی امور اور ججز نامزدگی پر گفتگو ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے چیف جسٹس پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
    چیف جسٹس یحیی آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عدالتی امور اور ججز نامزدگی پر گفتگو ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے چیف جسٹس پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے دیگر ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کو ٹرانسفر کیے جانے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، تقریب کے بعد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر اور سینارٹی کے ایشو کو الگ الگ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے،اسلام آباد وفاقی اکائیوں کی علامت ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں،جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ لگانے جاؤں گا، وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں، میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا۔ مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدیسپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان  جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پریس ایسوسی ایشن حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے،صوبوں سے وفاق میں ججوں کی ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئی، ایک بلوچی بولنے والا جج آیا، سندھی بولنے والا آیا،ان کاکہناتھا کہ میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا،وفاق پورے ملک کا ہے،آرٹیکل 200کے تحت اچھا اقدام ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں،اسلام آباد میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی ججز ٹرانسفر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئے ججز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی پریس ایسوسی ایشن حلف برداری کی تقریب میں مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین نے ٹیکنالوجی اور مالی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علوم کی منتقلی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چینی میڈیا میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے پر خیال چینی قیادت سے ہمیشہ سیکھا ہے، سی پیک کے دوسرے فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے کہاکہ سی پیک فیز ٹو میں چینیی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، اور...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی رخصت پر چلے گئے۔ سپریم کورٹ  کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پر گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی رواں ہفتے مزید کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ رخصت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد میں ہی موجود ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    اسلام آباد: مکران بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کیساتھ گروپ فوٹو
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کو صحافیوں کی ملاقات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہئے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔...
۱