2025-02-06@11:54:30 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«ویں اوور میں»:

    دبئی : دبئی کیپٹلز نے آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلبدین نائب کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں ایلکس ہیلز نے صرف 32 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میکس ہولڈن کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے وائپرز کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ تاہم کیپیٹلز نے شاندار جوابی اننگز کھیلتے ہوئے وائپرز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز پر محدود کر دیا اور پھر ہدف حاصل کرلیا۔ ابتدائی 6 اوورز کے بعد رنز بننا...
    کرکٹ میں بیٹرز کی سوئچ ہٹ کے بعد بولر نے بھی سوئچ ہینڈ کر کے دکھا دیا۔ یہ واقعہ ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کے میچ میں پیش آیا ہے۔ میچ کے دوران سری لنکن بولر شاشنی گمہانی نے ایک ہی اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کروا کر بیٹرز کو پریشان کر دیا۔ ویمن کرکٹر کی اس دلچسپ مہارت پر تبصروں اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں120 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں546 بالوںپر بیس وکٹوں کے نقصان پر287رنز بنائے جو ایک ٹیسٹ میں اسکے تیسرے سب سے کم رنز ہیں۔ ان میں وہ ٹیسٹ شامل ہیں جس میں پاکستان کے کھلاڑی دونوں اننگز میں آئوٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں47 اوور میں154 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں اسکے سبھی کھلاڑی44 اوورمیں133 رنز ہی بناسکے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے 644 بالوں پربیس وکٹوں کے نقصان پر407رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سب سے کم رنز پاکستان نے شارجہ میں آسڑیلیا کے خلاف اکتوبر 2002میں ہوئے ٹیسٹ میں بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے340...
    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو120 رنز سے شکست دی جو پاکستان میں اسکی34 سال بعد پہلی کامیابی کامیابی ہے۔اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے41.1 اوور میں163 رنزبنائے تھے۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں47 اوور میں154 رنزبناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز کی بنیاد پر نو رنزکی چھوٹی سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں66.1 اوور میں244 رنزبنائے۔ اس اننگز میں کریگ براتھویٹ نے97 منٹ میں74 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے52 رنزبنائے۔ دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں یہ پہلا موقع تھا جب آخری تین بلے...
    کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اوورسیز انویسٹرچیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کررہے ہیں
    کوالالمپور: ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔ تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف...
    ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کل1064 بالیں ہوئیں جو پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ تھا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے68.5 اوور میں230 رنز بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 25.2 اوور میں137 رنز پر آئوٹ کردیا تھا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں46.4 اوور میں157 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے251 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے سبھی کھلاڑی دوسری اننگز میں36.3 اوور میں123 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جسکی وجہ سے اسے اس ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس سے پہلے پاکستان میں نتیجہ خیز ہونے والا سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ فیصل آباد میں...
    ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل اور محمد رضوان نے 43.4اوور میں 141 رنز جوڑے جو پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ13.3 اوور میں46 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی جس کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے اتنی بڑی شراکت کی تھی۔ سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو186 منٹ میں157 بالوں پر چھ چوکوں کی مدد سے84 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انکے آئوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور 192 منٹ میں نو چوکوں کی مدد سے71 رنز بناکر آئوٹ...
۱