2025-04-15@08:31:51 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«وکٹ کیپر»:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکواڈ: پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈوارسہوئس
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز میں ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس...
پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ کے آغاز قبل انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے گئے تھے، ان کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو 2 ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے وطن بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا...
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ابھرتے ہوئے بھارتی نوجوان وکٹ کیپر بھی طنز کا نشانہ بنانے لگے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے امپائرنگ کے رویے پر بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان پر غیر مستقیم تنقید کی فرنچائز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران آئی پی ایل کے معروف امپائر انیل چوہدری نے ایشان کشن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کھیل میں آنے والی تبدیلی پر تبصرہ کیا انہوں نے کہا کہ پہلے وہ بہت زیادہ اپیل کیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں کرتے امپائر نے سوال کیا کہ کیا وہ اب زیادہ سمجھدار ہو گئے ہیں یا امپائرز زیادہ ہوشیار ہو گئے ہیں؟...
قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو ابھرتے ہوئے بھارتی نوجوان وکٹ کیپر بھی ٹرول کرنے لگے۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں امپائرنگ کے فرائض نبھانے والے انیل چوہدری کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن نے امپائرز کے رویے پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کو نشانہ بنایا۔ فرنچائز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران امپائر انیل چوہدری نے سوال کیا کہ کافی اسمارٹ ہوگئے ہو! تم، میری امپائرنگ میں کئی میچ کھیلے ہیں، اب تم بڑے ہو گئے ہو، ضرورت پڑنے پر ہی اپیل کرتے ہو جبکہ پہلے تو تم بہت زیادہ اپیل کیا کرتے تھے یہ تبدیلی کیسے آئی؟۔ مزید پڑھیں: روہت، کوہلی کی اے + کیٹیگری برقرار، کارکردگی دیکھاؤ...
بھارتی بیٹسمین و وکٹ کیپر کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔ کے ایل راہول نے چیمپئنز ٹرافی کی جیت کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری پہلی چیمپئنز ٹرافی ہے اور جیتنے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں چاند پر ہوں، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ہر کھلاڑی نے اپنی ذمے داری پوری کی اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ بھارتی کرکٹر نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور گمبھیر پہلے ہی راہول کو اولین چوائس وکٹ کیپر قرار دے کر رشبھ پنت کی...

ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیوین املیج نے کہا کہ ہم اچھی بیٹنگ کیلیے پر اعتماد تھے اور بڑی شاٹس بھی کھیلیں لیکن یہ پچ بہت مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 اننگز یہاں کھیلیں اور اس سے سیکھا ہے، سیکھنے سے ہی چیلینج کا سامنا کیا جا سکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو پاکستان کو جلدی آؤٹ کر لیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ٹیوین املیج نے کہا کہ کریبیئن اور یہاں کی اسپن پچ میں بہت فرق ہے، ہماری کنڈیشن کے مقابلے یہاں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے، جو بیٹرز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے، اس...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل حاصل کر کے پاکستان کے ایلیٹ وکٹ کیپرز میں سے ایک بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا۔ رضوان نے اب صرف 64 اننگز میں 107 آؤٹ کرلیے ہیں جس نے انہیں پاکستان کے ٹاپ وکٹ کیپنگ کھلاڑیوں میں شامل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ آؤٹ ہونے کا ریکارڈ وسیم باری کے پاس ہے جنہوں نے 146 اننگز میں 228 آؤٹ کیے تھے۔ کامران اکمل نے 99 اننگز میں 206 آؤٹ کیے جبکہ سرفراز احمد نے 104 اننگز میں 182 آؤٹ کیے ہیں۔
بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2025 ایڈیشن کے لیے فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی۔ نومبر 2024 میں ہونے والے آکشن میں رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو کر آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔ اس سے قبل فرنچائز کے ابتدائی تین سیزن میں یہ ذمہ داری کے ایل راہول کے پاس تھی۔ ان کے دور میں لکھنؤ نے پہلے دو سال پلے آفس میں جگہ بنائی، تاہم، فائنل میں نہ پہنچ سکی جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے 7ویں نمبر پر اختتام کیا۔ رشبھ پنت کی یہ دوسری فرنچائز ہوگی جس کی وہ کپتانی کریں گے۔ وہ دہلی کیپیٹلز...
لاہور: پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے زخم پر ٹانکےلگانے کے بعد ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔