قومی ٹیم کو دھچکا، حسیب اللہ ان فٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ ان فٹ ہو گئے۔پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انہیں ٹانکے لگے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حسیب اللہ
پڑھیں:
جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ کیساتھ سہ ملکی سیریز، فائنل کی تاریخ تبدیل
کراچی(اسپوٹس رپورٹر)ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا۔