ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرینہ کپور کی بولڈ اور چونکا دینے والی فلم ’دائرہ‘ میں انٹری
کرینہ کپور کا میگھنا گلزار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور پہلی بار ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پَرِتھوی راج کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔
ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم ’دائرہ‘ ایک سنجیدہ، گہری اور معاشرتی حقائق سے جڑی کہانی ہے جو جرائم، سزا اور انصاف جیسے پیچیدہ موضوعات کو بےباک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔
کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ دائرہ میرے لیے ایک خاص فلم ہے۔ میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، جن کی فلمیں 'تلوار' اور 'راضی' ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پرتھوی راج جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ایک اعزاز ہے۔ دائرہ کی کہانی نہ صرف چونکا دینے والی ہے بلکہ معاشرتی سوچ کو جھنجھوڑنے والی بھی ہے۔
کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے والے پرتھوی راج نے کہا کہ جب مجھے اس فلم کی کہانی سنائی گئی تو میں فوراً اس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گیا۔
فلم اس وقت پری پروڈکشن مرحلے میں ہے اور تاحال فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔