بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں تلخ کلامی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔
رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور گمبھیر پہلے ہی راہول کو اولین چوائس وکٹ کیپر قرار دے کر رشبھ پنت کی جگہ خطرے میں ڈال چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی‘معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں، ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر کئی ادویہ تحویل میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ضبط شدہ دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جبکہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے اس ادویات سے لاتعلقی ظاہر کردیے۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبرول فورٹ بیج ڈی بی0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویات کے ان بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔