2025-04-16@15:49:32 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«واشنگٹن پوسٹ نے»:

      امریکی صنعت کار کولٹ کی بنائی ہوئی ’ایم4اے ون کاربائن رائفل‘ حملے کی جگہ سے ملی، رائفل کے سیریل نمبر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ افغانستان میں امریکی افواج کو بھیجے گئے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا حصہ تھا جعفر ایکسپریس حملے کے بعد پاکستانی حکام نے حملہ آوروں کے زیر استعمال تین امریکی رائفلوں کے سیریل نمبر فراہم کیے جن میں کم از کم 2امریکی اسٹاک سے آئے تھے، امریکی اخبار کی آزاد ذرائع سے تصدیق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔دی واشنگٹن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام‘‘ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی  وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ 2000 مزید قرضوں کی اجراء  کے لئے منظوری دے دی...
    رپورٹ کے مطابق بہت سے ہتھیار سرحد پار سے پاکستان میں، اسلحے کے بازاروں میں اور باغیوں کے ہاتھوں لگ گئے، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح امریکا کی ناکام جنگ کے سنگین نتائج طالبان کے ہاتھوں کابل کے زوال کے برسوں بعد بھی سامنے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صنعت کار کولٹ کی بنائی ہوئی ایک ایم 4 اےون کاربائن رائفل حملے کی جگہ سے ملی، رائفل کے سیریل نمبر سے ظاہر ہوتا ہے...
    امریکی اخبار’’ واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے پاکستان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔ جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) فریڈرش میرس نے بُدھ کو جرمن پبلک براڈکاسٹر اے آر ڈی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جلد ملاقات کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واشنگٹن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا،''ہم جلد ایک دوسرے کو دیکھیں گے، ایک دوسرے سے ملیں گے۔‘‘ میرس نے تاہم اپنے متوقع امریکی دورے کی کسی تاریخ کے تعین کا اظہار نہیں کیا۔ فریڈرش میرس نے تاہم یہ زور دے کر کہا کہ ان کے امریکہ کے اس طرح کے دورے سے پہلے یورپی یونین کے اندر مشاورت کی جانا چاہیے، ''خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پورپ سمیت دنیا بھر...
    نیٹو کے ایک سفارت کار نے کہا کہ "اگر وہ (افواج) کسی وقت امریکہ میں اپنے اڈے پر واپس آجائیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔" ان فورسز کو ہنگامی منصوبہ بندی کے عروج پر تعینات کیا گیا تھا، اس لیے اگر وہ یورپ سے نکلیں تو یہ معمول پر واپسی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور یورپ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان، واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یورپ سے تقریباً 20,000 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ یورپ کو توقع ہے کہ امریکا براعظم سے اپنے ہزاروں فوجیوں کو واپس بلا لے گا، جب کہ ان فوجیوں کو سابق صدر...
    اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ وہ شام میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر خرچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکا کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ہمیشہ پناہ گزینوں کو کھلا نہیں سکتا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ بات ایسے وقت میں کی گئی ہے جب خود واشنگٹن ایک منصوبہ پیش کررہا ہے جس کے تحت 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر اردن اور مصر میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد کر دیا جائے۔ واضح رہے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں وہ پناہ گزین ہیں جن کے خاندانوں کو امریکی و اتحادیوں بمباری سے منتشر کر کے ان کے علاقوں سے نکالا گیا تھا ۔ تجزیہ کاروںکا کہنا...
    لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے  دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی ہوا بازی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ایک مسافر جیٹ طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعدواشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ کے قریب ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اس حادثے میں مسافر طیارے کے عملے کے ارکان سمیت 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے. فیڈرل سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک عہدے دار نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ایئرپورٹ کے قریب اب صرف پولیس اور میڈیکل نوعیت کے ہیلی کاپٹروں کو جانے کی اجازت ہو گی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس پابندی کا اطلاق کتنے عرصے کے لیے ہے.(جاری ہے) دریائے پوٹومک میں نعشوں کی تلاش جاری ہے...
    واشنگٹن: طیارہ حادثے کے بعد ایئر پورٹ پر کیا صورتِ حال ہے؟
    ملبے سے 28 لاشیں نکال لی گئیں امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی شب ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کسی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں رہا۔ جمعرات کی صبح ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس میں واشنگٹن ڈی سی کے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ جان ڈونیلی نے بتایا کہ حکام کو ہیلی کاپٹر اور جہاز کا ملبہ مل گیا ہے اور جہاز کے ملبے سے اب تک 27 لاشیں جب کہ ہیلی کاپٹر سے ایک شخص کی لاش نکالی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن، ریکوری آپریشن میں تبدیل ہو...
    امریکی ریاست کنساس کے شہر وچیٹا سے واشنگٹن ڈی سی آنے والا مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریائے پوٹومک میں گر گیا۔ طیارہ رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل تباہ ہوا۔ طیارے کی تباہی کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک معطل رہے گا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی اہلکار موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ طیارہ حادثے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ دریائے پوٹومک کے قریب ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
    پاکستان کی داخلی سیاست کے رنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نظر آنے لگے۔پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں عمران خان کے خلاف واشنگٹن میں مہم شروع کردی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی مخالف مہم کے دوران واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان ڈیجیٹل پوسٹرز پر عمران خان کے طالبان اور اسامہ بن لادن کے حق میں دیے گئے مختلف بیانات تحریر ہیں۔
    عرفان ملک:پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کیخلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی ،ڈرون سرویلنس سےدہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال میں فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے ،لاہور سمیت حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا ،میانوالی آپریشن...
    کراچی: پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے، پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
    امریکا کے انتہائی موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔ اخبار کے 400 سے زائد ملازمین نے ایک مشترکہ خط میں اخبار کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارب پتی آجر اور صنعت کار جیف بیزوز سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ جیف بیزوز واشنگٹن پوسٹ کے مالک ہیں تاہم وہ کبھی کبھار ہی واشنگٹن میں اخبار کے دفتر میں قدم رکھتے ہیں۔ این پی آر کی رپورٹ کے مطابق خط میں ملازمین نے لکھا ہے کہ اخبار کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر چند ایسے فیصلے کیے ہیں جن سے اخبار کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ نیوز اور ویوز کے حوالے سے اخبار...
۱