کراچی:

پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشنز و مزید کارروائیوں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں کی مفصل رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کی نشاندہی کے ساتھ ڈرون سرویلنس کے ذریعے دہشت گردوں کی نقل و حرکت مانیٹر کرکے جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فتنہ الخوارج کے 34 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں مارے گئے، پنجاب کے حساس شہروں میں قدم جمانے والے 192 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا، راولپنڈی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد گرفتار کیا جبکہ میانوالی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا، ایک خودکش حملہ آور ہلاک تین دہشت گرد گرفتار کیے، ڈی جی خان آپریشن مین فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، پنجاب میں تھریٹ کے مطابق سی ٹی ڈی مزید کارروائیاں کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں فتنہ الخوارج کے

پڑھیں:

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک

 

ضلع خیبر: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں 22 خوارج ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے اور اس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ آپریشن تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، جس میں 4 گاڑیاں اس حملے کی زد میں آئیں۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 10 گاڑیاں باحفاظت علی زئی پہنچ چکی ہیں، جبکہ باقی گاڑیوں کو پیچھے ہی روک لیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  • ابو عاصم گروپ کے کارندے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرگرفتار
  • لوئر کرم میں حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
  • کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: رینجرز و پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب ملزم گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں، حفاظتی باڑ لگنا شروع
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک