2025-03-22@06:56:08 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«نے کہا کہ آئی ایم ایف»:

    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گیا تھا بلکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں اور عدالتی درجہ بندی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے وہ اس حوالے سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا سینیٹر دوست محمد خان نے کروائی۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    اویس کیانی : مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔  وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کوالالمپور سے روانگی کے وقت ہوائی اڈے پر گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیج کر بانی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ریکارڈ ترسیلات زر کا پاکستان آنا ثبوت ہے کہ تبدیلی آ چکی ہے، اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 'بانی شیطانی' کی شیطانیوں کو خود ان کے حامیوں نے بھی مسترد...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سربراہ نے بہت اچھے انداز میں پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جو کھٹکا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں مانے گا وہ اب نہیں رہا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں ہماری پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جنہوں نے بڑی مثبت تجاویز دیں، انہوں نے کہا کہ آپ سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز کرنے کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرسکتے ہیں وہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو سراہا...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کرسٹالینا جارجیوا سے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں، جس کی انہوں نے تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے جس پر حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ دبئی کے دوران صدر یو اے ای سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔ان کا...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے۔ سیکیوریٹیز اینڈ ایکسینج کمیشن کی زیر انتظام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے دبئی میں ملاقات میں منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت گامزن ہے اور انہوں نے آئی ایم سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے مگر ہم اس معاملے میں وہاں نہیں ہیں جہاں ہمیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی دبئی میں ملاقات وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ...
    وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی آئی ایم ایف کے ساتھ انتظام کا حصہ ہے، وفد کی آمد کوئی دباؤ والی بات نہیں ہے۔ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا: چیف جسٹس پاکستانچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا ڈومین ہے، وفد سپریم کورٹ کے ذیلی ادارے لاء...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، وفد کو بتایا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، یہ بھی بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹس کرتی ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کی...
    دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے مائیکرو اکنامک شعبے میں بہتری آئی ہے۔ دبئی میں پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلیے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں...
    چیئر مین قومی اسمبلی  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ---فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کہا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او بتائیں کہ کام کرنا ہے یا نہیں؟قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے حکام نے بریفنگ دی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سہالہ پل کا منصوبہ 2019 ء سے جاری ہے، اگر یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے تو انہیں کہیں کہ یہ مکمل کریں۔ڈی جی سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ایف ڈبلیو او فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی چاہتا ہے۔...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے...
    نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔ ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔ نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
۱