2025-04-15@08:39:33 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«نواں کوٹ»:

    —فائل فوٹو پولیس نے کوٹ ادو میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے نوجوان کو تاوان کی رقم سمیت بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو میں دریائی چناب کے ساتھ کچے کے علاقے تحصیل چوک سرور شہید سے 18 سالہ مغوی نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سندھ، امن و امان کی خراب صورت حال، اغوا برائے تاوان، لمحہ فکریہسکھر سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ،... کارروائی میں پولیس نے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تاوان کے لیے ادا کی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔
    برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی مضر صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں جاری۔ برارکوٹ چوکی کے مقام پر بیرون اضلاع سے آنے والا قیمہ ضبط۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے حکم کے مطابق بیرون اضلاع سے گوشت منگوانا جرم ہے۔ جسے ضبط کر لیا گیا اور متعلقین کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار میر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ بیرون اضلاع سے گوشت لانا جرم...
    دہلی (نیوز ڈیسک)دہلی سے متصل بھارت کی ریاست ہریانہ کے پولیس اسٹیشن میں بھارتی خاتون باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کی کُٹ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا زیر گردش ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون باکسر کے شوہر دیپک نواس ہڈا کبڈی کھلاڑی ہیں جن کے لڑنے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔ یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو منگل کو منظر عام پر آئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سویتی بورا نے طلاق کی درخواست کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ہڈا اسے پیسوں کے لیے ہراساں کر رہا تھا اور ان کے ساتھ جسمانی زیادتی کر رہا تھا۔ وائرل ویڈیو میں سویتی بورا اپنے شوہر دیپک نواس ہڈا...
    — فائل فوٹو کوٹ ادو میں پولیس  نے موہانہ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ کوٹ ادو: میاں بیوی پر فائرنگ، مرنے سے پہلے خاتون نے قاتلوں کے نام بتا دیےکوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے تھانے صدر کی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور ایک ٹریکٹر ٹرالی بر آمد کر لی۔پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
     محمد اسلم ساغر :روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے محنت مزدوری پر بہاولپور جانے والوں کے ساتھ غم ناک واقعہ, کل شام جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4بچے جھلس کر جاں بحق, ایک خاتون تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل۔ اطلاعات کےمطابق عمرکوٹ کے رہائشی محنت مزدوری کےلیے بہاولپور گئے ہوئے تھے ، گزشتہ شام اچانک جھونپڑی میں آگ  لگی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 5,سال کے درمیان تھیں ، متاثرین کی قیمتی جانوں سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر  ہوگئی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ۔ مریم نواز...
    قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ڈی آر او اور اسسٹنٹ کمشنر آر او ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    کراچی: قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ڈی آر او اور اسسٹنٹ کمشنر آر او ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    —فائل فوٹو  کوٹ ادو میں رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں ذخیرہ کی گئی چینی کی مزید 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔کوٹ ادو میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری نے شہر کے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ سرگودھا: چھاپے میں برآمد چینی کی 500، کھاد کی 200 بوریاں سرکاری ریٹ پر فروختسرگودھا میں گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی 500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل 16 فروری کو ہونے والی ایک کارروائی کے دوران بھی چینی کی ذخیرہ کی گئی 8 ہزار بوریاں برآمد...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہلخانہ کے مطابق وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، نواب یوسف تالپور کی نماز جنازہ آج  دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، نواب یوسف تالپور  بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم  مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ  اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔  نواں کوٹ پولیس نے  فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔  بچے سے بدفعلی...
    ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کے ماورائے عدالت قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف آئی اے نے میڈیکو لیگل آفیسر کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے میرپور خاص ڈاکٹر شاہنواز کمبھار قتل کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کے الزام کے تحت میرپور خاص سے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ایف آئی اے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہے،  ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی ، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔ ترجمان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے، اور تازہ ترین پیشکش Eveon Pronto ہے ، جو کہ بنیادی طور پر شہری نقل و حرکت کے لیے ایک نیا اضافہ ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ خصوصیت سے بھرے سکوٹر میں کارکردگی، سستی اور پائیداری کو یکجا کیا گیا ہے، جو اسے ماحول سے آگاہ سواروں کے لیے ایک زبردست انتخاب بناتا ہے۔ طاقت اور کارکردگی نئی Eveon Pronto 72V 32Ah بیٹری کے ساتھ آتی ہے، جو ایک ہی چارج پر 90 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے، جس کی عمر 1,000 سائیکل ہے۔ 1,200W QS موٹر کے ساتھ جوڑا بنا ہوا، سکوٹر 50-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سب سے زیادہ رفتار حاصل کرتا ہے۔ چارج...
    کچے کے ڈاکو آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو تمام شہریوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کچے کی طرف روانہ ہوئے جبکہ واردات سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری کو اٹھایا اور پھر اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، اسی وجہ سے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔...
    قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام ضلع قنبر شہدادکوٹ کے امیر مولانا گل محمد انقلابی اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد عزیر گل جاگیرانی نے آج قنبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع قنبر شہدادکوٹ میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے اور خاص طور پر مسلح ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر اسٹریٹ کرائمز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں لوگ روزانہ لاکھوں روپے کی اشیا یا نقد رقوم، موٹر سائیکلوں ، کاروں اور موبائل فونز سمیت دیگر چیزوں سے محروم ہو جاتے ہیں ،بے شمار ایسی وارداتیں ہوتی ہیں جو پولیس اور میڈیا میں رپورٹ بھی نہیں ہوتیں ضلع قنبر کے شہری شدید عدم تحفظ...
    اے این ایف نے کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 7 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں کراچی، لاہور، گوادر، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دوران کارروائی 104 کلوگرام سے زائد چرس، قریبا ساڑھے 10 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
۱