2025-02-22@14:33:41 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«مڈوائف کی»:
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی زد میں آکرجوہرآباد کا رہائشی 25 سالہ نوجوان نذیر احمد ہلاک ہوگیا متوفی کی نعش ریلوے چوکی انچارج رائو شفیق احمد نے ضروری کارروائی کے ورثا کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر بجلی چوروں ، کنڈا مافیا اور حیسکو کے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں آج ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم اختیار میمن کی سربراہی میں ایس ڈی او اوڈیرولال سب ڈویژن ٹنڈوآدم لقمان بلوچ نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سب ڈویژن اڈیرو لال میں کارروائی کرتے ہوئے محمدی ٹاؤن ، کنڈا کنکشن اور بقایا جات کنکشن کے اوپر حیدرآباد روڈ ، طور کالونی، محکمہ جاتی کارروائی کی اور حبیب ٹاؤن ، جمن شاہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 200 میٹر تار اپنے قبضے میں لے لئے اور 27 لاکھ روپے کے بقایا جات کے 20 کنکشن منقطع کر دیے اور3 لاکھ جرمانے کے بل دیے اور دو افراد...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری۔ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ۔نشہ کے عادی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگے۔پولیس منشیات فروشوں سے منتھلی پر معمور۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں شہر کی مرکزی شاہراہوں و مختلف علاقوں محلہ الہیار، جوہر آباد،کھنڈو روڈ،محمدی چوک،چھتری چوک،خیر محمد ٹھ،اسٹیشن چوک، بنگلہ روڈ،سوجی مل روڈ،ریلوے پھاٹک،جمن شاہ اورلطیف گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں ماوا،گٹکااور سفینہ کی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جگہ جگہ کیبنز اور جنرل اسٹورز پر منشیات فروش ہونے لگی جبکہ پولیس ان منشیات فروشوں کے خلاف عملی کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ماہانہ کی سیٹنگ پر معمور ہو کر رہ گئی ہے جس کے باعث جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو...
ٹنڈوآدم: الخدمت آرفن کیئر کے تحت ہونے والی تربیتی سیشن میں باہمت بچے شریک ہیں
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبداللہ خان خٹک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کی تعمیر کے خلاف قرار داد کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے صدر بار ایسوسی ایشن عبداللہ خٹک نے کہا کہ وکلاء برادری 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف ہے، دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے کینالوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی، نائب امراء مشتاق احمد عادل ، عبدالغفور انصاری ، حاجی نورحسن ، سیکرٹری عبد الستار انصاری ، ڈپٹی سیکرٹری عبد الرحمن منصوری ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عدیل معروف اور دیگر اراکین جماعت نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی صوبائی رہنما و رکن مرکزی مجلس شوریٰ اور سابق ایم پی اے مولانا عبد الوحید قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ، صدمے اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الوحید قریشی حیدرآباد کی پہچان اور ممتاز سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیت تھے جو اپنے کردار وعمل سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے صوبے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ہر...
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کے وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیخ جاوید علی ایڈووکیٹ ، ثنااللہ جونیجو ایڈووکیٹ، جان علی جونیجو ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار ، اجرک و گلدستہ پیش کیے۔ وفد میں شامل صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکرٹری مظفر علی بہلم ، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ مشرف کریم، سیکرٹری مالیات ضلع سانگھڑ اعجاز احمد انصاری ، نگراں کالجز تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد جبران غوری، معروف سماجی شخصیت عمران عزیز غوری شامل تھے۔ وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان خٹک کو ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔(جاری ہے) تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ ادی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، دیال داس آڈوانی اور لچھمن داس آڈوانی، سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ مختلف ممالک...