2025-03-12@22:53:16 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«لالچ میں»:

    لاہور: جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔  پولیس کے مطابق معمر خاتون کے قتل اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا، تفتیش پر پتا چلا کہ ناخلف بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی سگی ماں اوراپنے بھائی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی ماں اور بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماں رضوانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا زخمی بیٹا زیرعلاج ہے، جبکہ ملزم  علی حسین وقوعے کے بعد فرار ہوگیا۔ تھانہ سندر پولیس نے واقعے...
    دنیا میں دولت کی ہوس آئے روز بڑھتی جا رہی ہے۔ شائد یہ سرمایہ داری نظام کی کرامت ہے یا انسانی لالچ کا نتیجہ ہے، جو بھی ہے انسان کی اخلاقی اقدار کے مقابلے میں اب دولت ہی انسان کا دھرم بن چکی ہے۔ یہاں تک کہ آج روپے پیسے کی خاطر ایک انسان دوسرے انسان کی جان تک لے لیتا ہے۔ چند سال قبل ’’کیپٹل ازم‘‘کے مرکز لندن میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کے مطابق دو سیاہ فاموں نے محض دو پائونڈ فش کے بدلے میں ایک ایشیائی کو چاقووں سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ دنیا میں ’’قاتل تنظیموں‘‘، ’’مافیاز‘‘اور’’انڈر ورلڈ‘‘ کا منشور ہی دولت اور ذرائع کے بدلے میں انسانوں کی جان لینا...
    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننا ہر ممبر اسمبلی کی خواہش ضرور ہوتی ہے لیکن میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے طلبا یونین سے اپنی سیاست کا آغاز کیا، اور پھر لوگوں کے اصرار پر انتخابات میں حصہ لیا۔ ہم نے لوگوں کو شعور دیا اور بتایا کہ آپ کے حقوق کیا ہیں، جس میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نظریے کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، ہمارے قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو تاریخ میں آج بھی زندہ ہیں، جبکہ ایوب خان کی کسی کو یاد نہیں۔ ’مرکزی لیڈر شپ کے...
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے واضح کیا ہے کہ ایس ای سی پی میں کسی کمپنی کی رجسٹریشن اسے غیر قانونی ڈپازٹس جمع کرنے اور جعلی سرمایہ کاری شروع کرنے یا رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے بہانے سرمایہ کاری پر کوئی گارنٹی شدہ منافع پیش کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کو مسلسل ایسے افراد خصوصاً بزرگ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو جعلی رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی بچت سے محروم ہوچکے ہیں۔ ایک بیان میں ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ یہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں...
    معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس آمنہ عروج نامی لڑکی سے خاتون کی لالچ ذہن میں رکھ کر رات کو ملنے نہیں گئے تھے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش کے معاملے سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ ان کے اغوا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پولیس اور عدلیہ کا اہم کردار رہا ہے، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، وہ مطمئن ہیں۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے مبہم انداز...
    بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ماہر نے مفت موبائل فون کی پیشکش پر 9 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان اُٹھا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے رہائشی اس 60 سالہ آئی ٹی ماہر کو ایک شخص نے سم کارڈ خریدنے کے بدلے مفت اسمارٹ فون دینے کی آفر کی تھی، جسے اس نے بآسانی قبول کر لیا۔  اس کے بعد اس شخص کو اس موبائل فون میں موجود میلویئر وائرس کے ذریعے 2 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے (جو پاکستانی کرنسی میں 9 کروڑ روپے سے زیادہ بنتا ہے) کا نقصان ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص کو ایک فون کال کے ذریعے بتایا گیا کہ اگر وہ سم...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اوورٹائم کے لالچ میں ٹرینوں کی تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف، سکھر ایکسپریس جیکب آباد 4 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ڈرائیورز کے اوور ٹائم کے لالچ میں سکھر ایکسپریس سمیت اکثر ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس کے کئی کئی گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مسافر خوار ہو جاتے ہیں، گزشتہ روز بھی کراچی سے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس مقررہ وقت پر جیکب آباد اسٹیشن نہیں پہنچی اور 6 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے...
    حیرت ہے کہ ہر اچھی، قابلِ فخر اورانسانیت نواز خبر مغرب ہی سے کیوں آتی ہے ؟اور ہر بُری اور ہراساں انگیز خبر ہمارا مقدر ہی کیوں بنتی ہے؟ ہمارے ہر قسم کے حکمران ہم عوام کے لیے دہشت کی علامت کیوں بن جاتے ہیں؟ ہم جب اپنے حکمرانوں اور فیصلہ سازوں کا موازنہ مغربی حکمرانوں اور اُن کے اندازِ حکومت سے کرتے ہیں تو ہمارے حصے میں ندامت ہی آتی ہے۔ہمارے منتخب نمائندگان جب ایک بار اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہو جاتے ہیں تو پھر اقتدار کو ہمیشہ کے لیے اپنا حرزِ جاں بنا لیتے ہیں۔ ہمارے طاقتور سرکاری افسران ایکسٹینشن کے نام پر اقتدار کو طول دیتے ہیں۔ اقتدار کی محبت سے مغلوب ہو کرہمارے ایک سابقہ...
    ایک دنیا کہتی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھارت کی مہارت کا جواب نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی میں بڑے پیمانے پر افرادی قوت تیار کرکے بھارت اب دنیا بھر سے ہر سال اربوں ڈالر کمارہا ہے۔ ایسے میں یہ بات بہت حیرت انگیز دکھائی دیتی ہے کہ بھارت ہی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد، بلکہ پروفیشنلز آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کے ذریعے کمانے کے چکر میں خطیر رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہاتھ پیر ہلائے بغیر کمائی کا چسکا ایسا پڑا ہے کہ دوسروں کے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی۔ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ دنوں آن لائن...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا ہے کہ مخدوم محمد زمان طالب المولی کسی شخصیت کا نہیں بلکہ ادارے کا نام تھا، سندھی زبان کے معروف شاعر، ماہر لسانیات، عظیم سیاستدان اور سندھی ادبی بورڈ کے سابق چیئرمین مخدوم محمد زمان طالب المولی کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا کہ مخدوم طالب المولی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، سندھی ادبی بورڈ سب سے اہم ادارہ ہے جس نے سندھی زبان و ادب کے پھیلائو میں لازوال کردار ادا کیا ہے۔ مخدوم صاحب عرصے تک اس ادارے سے وابستہ رہے، مخدوم محمد زمان طالب المولی بہت مخلص، سندھ اور سندھی زبان سے محبت...
۱