بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ماہر نے مفت موبائل فون کی پیشکش پر 9 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان اُٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے رہائشی اس 60 سالہ آئی ٹی ماہر کو ایک شخص نے سم کارڈ خریدنے کے بدلے مفت اسمارٹ فون دینے کی آفر کی تھی، جسے اس نے بآسانی قبول کر لیا۔ 

اس کے بعد اس شخص کو اس موبائل فون میں موجود میلویئر وائرس کے ذریعے 2 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے (جو پاکستانی کرنسی میں 9 کروڑ روپے سے زیادہ بنتا ہے) کا نقصان ہو گیا۔

یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا، جہاں متاثرہ شخص کو ایک فون کال کے ذریعے بتایا گیا کہ اگر وہ سم کارڈ خریدے گا تو اسے ایک اسمارٹ فون مفت دیا جائے گا۔ متاثرہ شخص نے آفر قبول کی اور سم خرید لی، مگر اس کے بعد جو موبائل فون اس کو دیا گیا، اس میں خطرناک وائرس موجود تھا۔

یہ میلویئر وائرس فون اور اس سے جڑی دیگر اہم معلومات تک ہیکرز کی رسائی فراہم کرتا ہے، اور اس کے ذریعے فراڈیوں نے اس کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور 2 کروڑ 80 لاکھ روپے چرا لیے۔

یہ حقیقت اس شخص کو اس وقت پتا چلی جب اسے اپنے بینک سے فون کال موصول ہوئی اور اُسے اس بات کا علم ہوا کہ وہ فراڈ کا شکار ہو چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موبائل فون

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بڑا دھچکا، 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی کا شکار

حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس‘ 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
  • ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
  • کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 30 لاکھ روپے سے محروم
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بڑا دھچکا، 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی کا شکار
  • ایک ماہ میں پاکستان نے کتنے ارب کے موبائل منگوائے؟جانیے
  • ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے اہم خبر
  • بھارتی پنجاب، 3 کروڑ کی 90 فیصد آبادی کو مفت بجلی میسر
  • غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی
  • حکومت نے ملک میں کالے دھن کا راستہ روکنے کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا ہے؟