2025-04-14@20:14:32 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«فیکٹ چیک»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے محصولات لگائے اور ان کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کیے۔ ڈی ڈبلیو نے وائرل ہونے والے دو دعوؤں کی جانچ کی ہے۔ دو اپریل کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر محصولات کے ایک نئے دور کا اعلان کیا۔ محصولات کے حساب کتاب، اس کے جواز اور اثرات سے متعلق ان کے بیانات جھوٹے دعووں سے بھرپور تھے اور انہوں نے بہت سی معیشتوں پر ایک ہی وقت میں ضرب لگانے کا اعلان کا۔ ان اعلانات کے خلاف کچھ ممالک پہلے ہی جوابی اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹیرف...
    سعودی ویزوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چند نیوز ویب سائٹس پر گردش کرتی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی حکومت نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیکن اس نوعیت کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ یہ جاننے کے لیے وی نیوز نے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو سفارتی حکام نے ان اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پابندی ’روایتی اور عارضی‘ ہے۔ سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکریٹری عبداللہ عالم نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ’سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگائی گئی...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں نوجوانوں کا ہجوم ہے جو وہاں پڑے ہوئے کپڑوں کے پیکٹوں کو اٹھا کر تھیلوں میں بھر بھر کر لے جا رہا ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ افغانیوں کا مال ہے جو پنجابی عوام مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پنجاب میں پاکستانی حکومت ایک طرف افغانوں کو جبری ملک بدر کر رہا ہے تو دوسری طرف پنجابی عوام افغانوں کا سامان مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ pic.twitter.com/QaspsXwZW6...
    سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک حیران کن خبر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق کمشنر افتخار احمد جوگیزئی کی بیٹی نے نجی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس کودوران پرواز تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ کیونکہ افتخار احمد جوگیزئی سابق کمشنر نہیں بلکہ ایک بینکر تھے۔ دعویٰ سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکا دے مارا، چہرے پر مکا لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون بہنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ حقیقت نجی ائیر لائن میں تماشہ برپا کرنے اور ڈیوٹی...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے مجھے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ مومنہ اقبال سے منسوب اس وائرل ویڈیو کو شوبز اور صحافت کے شعبے سے جڑے افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ تاہم جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ ویڈیو دانستہ طور پر ایڈٹ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022 کو ایک یوٹیوب چینل کے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یہ مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔ مومنہ اقبال کے اس اوریجنل انٹرویو کو مکمل طور پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) یہ پہلا موقع نہیں ہے جب روس غلط معلومات کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ میں 2024 کے صدارتی انتخابات اور یورپی انتخابات اس کی مثالیں ہیں۔ جرمن پارلیمان (بنڈس ٹاگ) کے مطابق 2021ء کے وفاقی انتخابات کے موقع پر بھی روس نے رائے دہندگان کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ چار سال بعد بھی صورتحال وہی ہے۔ 23 فروری کو ہونے والے وفاقی انتخابات کے سلسلے میں بھی ماہرین بڑے پیمانے پر روسی غلط معلومات کے پھیلاؤ کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد خاص طور پر اعتدال پسند جماعتوں کو بدنام کرنا ہے۔ زیادہ تر غلط...
    امریکا کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے میں خوفناک ٹکراؤ کے نتیجے میں 67 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار حیران کن طور پر سابق حکومت کی گئی بھرتیوں پر دھر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں کے میعار پر سوالات تو اُٹھائے تاہم وہ اپنے دورِ اوّل میں خود کیا کرتے رہے؟ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ماضی کو کنگھالا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی کارکردگی اور بھرتیوں کے طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرولر میں معذوری کے شکار افراد کی بھرتی...
    بالی ووڈ کے اداکارہ سیف علی خان کے چہرے اور آنکھ پر زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حال ہی میں ان پر ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد شدید زخمی ہونے کی ہیں۔ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ بعد ازاں ممبئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت 30 سالہ بنگلادیشی باشندے محمد شریف الاسلام شہزار کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تمام خبروں کے درمیان سیف علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس...
    کیلیفورنیا میں لگی خوفناک آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کا ایک بیان گزشتہ ہفتے زیر گردش رہا کہ متاثرین کو خوراک اور ایندھن جیسی ضروریات کےلیے 770 ڈالر ادائیگی کی جائے گی۔ سابق صدر جوبائیڈن کے اس بیان کو سوشل میڈیا میں اس انداز سے شیئر کیا گیا کہ آگ سے متاثرہ افراد کےلیے ادائیگی واحد وفاقی امداد ہوگی۔ آگ کے متاثرین کو دستیاب وفاقی امداد میں گھر کی مرمت یا تبدیلی، طبی اخراجات اور دیگر امداد شامل ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں 7 جنوری سے لگنے والی جنگل کی آگ  میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر اور دیگر عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جس سے تقریباً 180,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید کی سزا سنا دی لیکن ایک نجی ٹی وی نے خبر نشر کی کہ عدالت نے عمران خان کو بری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عمران خان کے بری ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ عمران خان کو پہلے بری کیا گیا ہے اور پھر سزا سنا دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کی گئی کہ پہلے عمران خان کو بری کرنے کی سلائیڈ چلائی گئی...
    لاس اینجلس کی خطرناک آتشزدگی میں اب تک ہزاروں گھروں کے جلنے کی اطلاعات کے درمیان ایک گھر کے اس خوفناک آگ سے بچ جانے کی خبر اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ کی تباہی کے دوسرے دن ہی سوشل میڈیا پر مختلف کیپشنز کے ساتھ ایک تصاویر وائرل ہونا شروع ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس خوفناک آگ سے آبادی کے درمیان موجود ایک گھر بالکل محفوظ رہا ہے۔ مختلف مذاہب کے پیروکاروں نے اپنے عقائد سے اس واقعے کو جوڑتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ الگ الگ کیپشن دیے تھے اور ساتھ ہی ’’الجزیرہ‘‘ جیسے معتبر ذرائع ابلاغ کا نام بھی استعمال کیا تھا۔ تاہم...
     سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...
۱