2025-02-11@08:04:37 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«عدالت عالیہ»:
ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشری بی بی نے حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔ راولپنڈی بشری بی بی کو راولپنڈی میں درج 20 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے 20 تفتیشی افسران نے اڈیالہ جیل کے ایڈمن بلاک میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا، بشری بی بی نے پولیس سوالوں کے جوابات بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردیے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ صدر زرداری نے تینوں ججز کے تبادلے کئے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف...
کمالیہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سناکر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز کمالیہ (آئی پی ایس )کمالیہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ فیصلوں کو سننے کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرینیں لگائیں گئی تھیں۔ صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سے قبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائے گئے۔ قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔صدر کمالیہ بار کا کہنا تھا...
سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے خلاف درخواست پر عدم پیشی پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی شرقی کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا۔عدالت عالیہ نے کہا ڈی جی کے ڈی اے گذشتہ سماعت پر بھی نہیں آئے، نہ ہی شوکاز کا جواب دیا، مرحوم ملازم پہلے ایم ڈی اے میں تھے، وہاں سے کے ڈی اے آ گئے تھے۔ ایم ڈی اے نے مرحوم ملازم کے واجبات کے...
![انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ](/images/blank.png)
انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...