کمالیہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سناکر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

کمالیہ (آئی پی ایس )کمالیہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ فیصلوں کو سننے کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرینیں لگائیں گئی تھیں۔

صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سے قبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائے گئے۔ قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔صدر کمالیہ بار کا کہنا تھا کہ عدالت اور وکلا کے درمیان طے پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لے گا۔ صدر کمالیہ بار نے بتایا کہ عدالت میں ایسیکیسز کے فیصلے کیے گئے جو عرصہ دراز سے زیر التوا تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پولیس پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ‘ رانا ثنا کے وارنٹ کالعدم قرار

گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیس
رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عدت نکاح کیس: عمران، اہلیہ کی بریت کیخلاف مانیکا کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر
  • ملتان ٹیسٹ: ایشیا میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم
  • کمالیہ میں ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے
  • زمین پر مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ، ریکارڈ قائم
  • جرمن شہری نے پانی کے اندر 120 دن رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا
  • پولیس پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ‘ رانا ثنا کے وارنٹ کالعدم قرار
  • چین کی خاتون ایتھلیٹ نے پل اپس کا ریکارڈ قائم کرلیا
  • مشکوک کالز ریکارڈ کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے جسٹس فاروق حیدر جج نامزد
  • سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا