ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشری بی بی نے حالیہ احتجاج کے 20 مقدمات میں تفتیش کے دوران پولیس کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔

راولپنڈی بشری بی بی کو راولپنڈی میں درج  20 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔ 

راولپنڈی پولیس کے 20 تفتیشی افسران نے اڈیالہ جیل کے ایڈمن بلاک میں بشری بی بی کو شامل تفتیش کیا گیا، بشری بی بی نے پولیس سوالوں کے جوابات بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردیے۔

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

بشری بی بی نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کردیا، تفتیشی افسران میں انسپکٹرز افضل، یعقوب شاہ، راشد کیانی، ممتاز اور ور دیگر شامل تھے۔

بعد ازاں اڈیالہ جیل میں 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت کے دوران  بشری بی بی کو جج امجد علی شاہ نے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

بشری بی بی  نے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی ائی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی ائی اور وکیل سلمان صفدر سے اگر اج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ 

حماس اسرائیل کے  تین یرغمالی مردوں کو آج رہا کرے گی

بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے  درخواست کی اس پر عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشری بی بی کی بانی پی ٹی ائی اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا اور سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شامل تفتیش بانی پی ٹی سے انکار

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔

عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدر

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،
بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی  شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع
  • بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • 26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد  عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
  • بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • بھارت، وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج