2025-02-20@02:47:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2606

«عالمی بینک کے»:

    کراچی: جی ڈی اے کے سینئر رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی پریس کانفرنس کررہے ہیں
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر احمد بن سلمان المسالم کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ وفد سے منصورہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے ۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس...
    اسلام آباد: سینیٹر انوشے رحمان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل مل مالکان حال ہی میں لگائے گئے 29 فیصد انکم ٹیکس سے بچنے کیلیے اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ کے طور پر رجسٹر کرا رہے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلیے کم کیے گئے 0.25 فیصد انکم ٹیکس کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، کمیٹی کا اجلاس پی پی پی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہوا۔  واضح رہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس پر 29 انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجیکل ایکسپورٹ پر...
    سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر بیراج کے 92 سال پرانے سکھر بیراج پرگیٹوں پر مرمتی کام کا منصوبہ جاری ہے۔سندھ بلوچستان کی 76 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے 92 برس کے سکھر بیراج کے 56 دروازوں کی تبدیلی اور جدید مشینری نصب کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کے تعاون سے چینی کمپنی 74 بلین کی لاگت سے 4 سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ جاری و ساری ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اوریہ کام مختلف مراحل میں کیا جائیگا۔
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی اسلحہ ڈیلر کرسچن مشیل کو ضمانت دے دی۔ ملزم ہیلی کاپٹروں کے سودے میں رشوت دینے کے الزام میں گزشتہ 6 سال سے جیل میں تھا۔ کرسچن مشیل کو 2018 ء میں دبئی سے بھارت کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مسلسل قید میں تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، لیکن مشیل کو نچلی عدالت کی شرائط کے تحت رہا کیا جانا چاہیے۔ بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے اس کیس میں 3چارج شیٹ داخل کر رکھی ہیں۔2014 ء میں بھارت نے اطالوی – برطانوی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ الزام تھا کہ کمپنی نے 12 وی...
    بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مالی کے باغیوں نے فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی سرحد پر روسی فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 24 شہریوں کو قتل کردیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مالی میں باغیوں نے فوج پر ملک کے شمالی علاقے سے پڑوسی ملک الجزائر جانے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزم عائد کیا ۔ عزواد لبریشن فرنٹ (ایف ایل اے) نے بیان میں کہا کہ شہری 2گاڑیوں میں سوار تھے اور وہ پڑوسی ملک جا رہے تھے کہ اس پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ لگی اور دوسری گاڑی میں چند افراد زندہ بچ گئے۔ مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کال اکل کے...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ مجرم نے وزیراعظم کشیدا فومیو کے قریب دھماکا خیز مواد پھینکا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو نشانہ بنا کر مجرم نے عوام میں خوف پیدا کیا اور دھماکا خیز مواد پھینک کر 2افراد کو زخمی بھی کیا۔ یاد رہے کہ کشیدا اپریل 2023 ء میں ایوان زیریں کے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے واکایاما شہر کی ایک بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔انہیں فوری طور پر جائے وقوع سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔
    سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو،...
    ٹھٹھہ: واپڈا ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی جارہی ہے
    اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔ ذرائع ک مطابق سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
    سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز ہر دن دہشت گردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب تر جا رہی ہیں۔ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔  بلاشبہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں اور ان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری...
    وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سیعالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کا پاکستان کی آمد پر خیر مقدم کیا اور عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے معاشی و...
    راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔   رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
    حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ(جولائی سے جنوری) کے دوران چار ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ہے جبکہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے جولائی سے جنوری کے دوران 4 ارب 58 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ باہمی معاہدوں کے تحت 32 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، 50 کروڑ ڈالر فارن کمرشل لون لیا گیا اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ...
    بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے ’کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں طلباء کی رُکنیت سازی کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں طلباء اتحاد ’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ یہ وہ احتجاجی گروپ ہے جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو معزول کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے اے ایف پی کو بتایا...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر چھ سو ٹرکوں کے معاملہ پر گڈز ڈکلیئریشن دینے کی بعد ٹرکوں کو چھوڑنے کی ہدایت کردی، ایف بی آرنے یقین دہانی کرائی کہ گڈز ڈکلیئریشن مل جائے گا ان ٹرکوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں پاک ایران بارڈر پر اشیاء لانے والے 600 ٹرک پھنسے ہوئے ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ٹرکوں کے پھنسے ہونے کا معاملہ سینیٹر منظور کاکڑ کی جانب سے کمیٹی میں لایا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بارڈرز کے حوالے سے پہلی بار سخت اقدامات لیے گئے ہیں، پہلی دفعہ چینی افغانستان اسمگل کے بجائے...
    اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے بڑا اینٹوں کا ذخیرے جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر  نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟ مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور...
    لندن(نیوز ڈیسک)دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ پر پہنچنے پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراونڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے۔ مزیدپڑھیں:کوئی کام نہیں صرف آرام، تنخواہ ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انھوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔...
    ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔ سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔ میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر پر فراہم کی جائے گی۔ میٹنگ منٹس کے...
    سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔ جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔ رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔
    ایران کی قومی سلامتی کے مشیر سے زیاد النخالہ کی ملاقات
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے اور جدید ٹیکنالوجی کے سرخیل، ایلون مسک، اپنے حیران کن اور غیر متوقع بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ویمپائر حقیقت میں موجود ہیں‘ اور ہوسکتا ہے کہ وہ امریکی حکومت سے مالی فوائد حاصل کر رہے ہوں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ایک سرکاری ڈیٹا شیٹ شیئر کی، جس میں حیران کن اعداد و شمار موجود تھے۔ ان کے مطابق، امریکی حکومت لاکھوں ایسے افراد کو سوشل سیکیورٹی کے تحت فنڈز دے رہی ہے، جن کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں۔...
    جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ گاؤں مانجھاگر میں ادا کر دی گئی۔نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ نواب یوسف...
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب بیرونی احکامات مسترد کر رہے ہیں اور برکس کی طرح کے نئے اتحاد وجود میں آ رہے ہیں برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ پر مشتمل گروپ ہے جس میں اور ممالک بھی شامل ہورہے ہیں. روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی دنیا اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی اور بین الاقوامی امور پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں جاری مذاکرات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے.(جاری ہے) روس...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا  ،مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا،تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔ روف حسن کو...
    ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے یوتھ ونگ نے کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کی رکنیت سازی کی کوشش کی.(جاری ہے) اس کے نتیجے میں اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنٹ کے ارکان کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہو گئی جھڑپوں میں وہ احتجاجی گروپ بھی شامل تھا جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق آمرانہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کو معزول کرنے والی بغاوت کی قیادت کی تھی کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد کم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گانجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر...
    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی سی سی  ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواب 29 سال کے طویل انتظار کے بعد آج حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ پاکستان نے 1996 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کا خواب لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ان...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے خصوصی حیثیت کی منسوخی اور لیفٹننٹ گورنر کو براہ راست اختیارات دینے سے کشمیریوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے علاقے میں نافذ کئے گئے نئے فوجداری قوانین اور دیگر کالے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ودیگر رہنمائوں نے یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اہلخانہ کے مطابق نواب یوسف تالپور کافی عرصہ سے علیل تھے،وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے  سابق وزیر و سینئر سیاستدان نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ صدر مملکت نے  مرحوم نواب یوسف تالپور کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، صدر مملکت نے مرحوم نواب یوسف تالپور کے ورثا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، صدر مملکت نے سو  مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے...
    موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصد کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 163ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجنوری میں کم ہوکر135ملین ڈالرہوگیا۔
    عوامی نمائندوں پر کرپشن کے الزامات، پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے وژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے، اور مبینہ عوامی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ فراہم...
    ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کے عوام محصور ہیں، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم ضلع کرم، خصوصاً پاراچنار میں جاری بدامنی، راستوں کی بندش اور عوامی مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے کے عوام محصور ہیں، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اور قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔ ایک بار پھر...
    — فائل فوٹو سرگودھا میں ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایک مجرم کو پھانسی اور دوسرے کو 35 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دونوں مجرموں کو 13 لاکھ روپے ورثاء کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔قتل کیس کے دیگر 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔2 سال قبل پرانی دشمنی پر ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا تھا۔تھانہ جھال چکیاں پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف 22 اپریل 2023ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔
    کمیٹی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقوق شہری اور سیاسی آزادیوں سے الگ نہیں اور عالمی تعاون سے ان کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے تحت رہنے والے لوگوں کے بگڑتے ہوئے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ذراِئع کے مطابق جنیوا میں مصر کے محمد عزالدین عبدالمنیم کے زیر صدارت اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بارے میں کمیٹی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصد کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں موبائل فونز...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔ سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک باوقار سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔(جاری ہے) ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لئے بھی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اس کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری...
    راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
    گزشتہ ایک ماہ سے کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر 100 سے زائد شہری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ان واقعات کے رد عمل میں شہریوں کی جانب سے ٹینکرز کو آگ لگائے جانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں لیکن مسلئہ ابھی تک جوں کا توں ہے، اس حوالے سے سیاسی رہنماء اور جماعتیں کیا رائے رکھتی ہیں؟ رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال سمجھتے ہیں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی میں ٹینکرز کی زد میں آکر شہری اپنی زندگی گنوا رہے ہیں اور بدقسمتی سے اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی جو کہ غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد کو مبارکباد دی ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے شہر بانو کو سیکرٹری فنانس، احتشام الحق کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر جبکہ نائب صدور میں اشرف مجید، رانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا، زبیر ایوب، خواتین نائب صدور میں فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح اور صائمہ نواز اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد شاہد چودھری، محمد اسماعیل، میاں ندیم، محمد رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، قمر زمان، مدنی اعجاز اوررصوان قاضی اور شمائلہ نواز کو مبارکباد دی ہے۔ اسی طرح انہوں...
    پشاور/ لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں چینی کی برآمد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں 2 ہزارفیصد سے زائد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پچھلے 7 ماہ میں چینی کی برآمد میں 2 ہزار 188 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 7 لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اس مدت میں 33 ہزار 101 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی تھی، رواں سال جولائی تا جنوری 113 ارب 18 کروڑ مالیت سے زائد کی چینی برآمد ہوئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال اس مدت میں...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص برادر عبدالرحیم خان نے یونیورسٹی آف میرپورخاص میں طلبہ کو درپیش بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عبدالرحیم خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی کلاسوں میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں تک موجود نہیں، جس سے تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر جلد از جلد نوٹس لیں اور طلبہ کے لیے بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ تعلیمی سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔ مزید برآں انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی آف میرپورخاص میں کلاسوں کی تعداد میں...
    کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے، اہلخانہ کے مطابق وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، نواب یوسف تالپور کی نماز جنازہ آج  دوپہر 2 بجے عمرکوٹ میں آبائی علاقے کنری میں اداکی جائےگی۔ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ، نواب یوسف تالپور  بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
    NAROWAL: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن جماعت کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی، اب اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہا ہے اللہ کے واسطے مجھے بچالو۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا جہاں انہوں نے 2ارب 9 کروڑ دو روڈ سیکٹرز منصوبوں کا افتتاح کیا اور نارووال میڈیکل کالج منصوبے اور چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے 75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، نارووال میں 28 ارب...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے۔نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف تالپر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواب یوسف تالپر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
    ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن...
    سٹی42:منگل اور بدھ کی درمیانی رات نصف شب سینئیر سیاستدان  اور رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی خبر نے سیاسی اور  صحافتی حلقوں کو رنجیدہ کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔   نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور  کے اہل خانہ نے نواب یوسف تالپور کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت  نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2013 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  نواب یوسف تالپور  متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ نواب یوسف تالپور خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ نواب یوسف تالپور گزشتہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ضلع عمر کوٹ کے حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ نواب یوسف تالپور اس سے قبل بھی متعدد بار اسمبلی کے رکن رہ چکے، ان کو اعزاز حاصل تھا کہ وہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما نجمی عالم نے حکومت سندھ اور کراچی جنوبی کی انتظامیہ کو ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کردی۔ پی پی رہنما  نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی سی ساؤتھ کراچی کو خط میں کہا کہ چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے  خط میں کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی بھی شکایات کی ہے اور کہا ہے کہ رات بھر کھلے چائے کے ہوٹلوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس...
    اسلام آباد: بلوچستان سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے کم عمر رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے پی ٹی آئی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تحریکِ انصاف کی پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب کی جانب سے بلوچستان سے متعلق دئیے گئے بیان پر نواب زاده جمال رئیسانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرانے کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کاہ کہ بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن پاکستانی ہے،عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
    فوٹو: ایف آئی اے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔ کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتاروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز...
    گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سلام آباد میں پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو روکا تو وہ دھمکیوں پر اتر آئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر خان کو سنگ جانی ٹول پلازہ پر روکا گیا تو انہوں نے سخت نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد لیگی ایم پی اے ظاہر خان ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ پہنچے اور گشت کرنے والے افسر کو سنگجانی...
    ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ملک گیر دھرنا اور احتجاج  کی دھمکی بھی دے ڈالی   ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈروں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات...
    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔  ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
    اسلام آباد :وفاقی وزیر  امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اسلام آباد میں اسماعیلی مرکز کا دورہ کیا۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ آغا خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے ادارے ملک کے مختلف شعبوں میں شاندار کام کر رہے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ آغا خان نے صحت اور تعلیم کے میدان میں جو اقدامات کیے وہ ایک روشن مثال ہیں اور ان کی...
    کراچی: وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی...
    پی اے سی نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو اسپیشل آڈٹ کیلئے ایک ہفتے میں ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی آڈٹ کو تعلیمی بورڈز کا 4 ماہ میں اسپیشل آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ پی اے سی کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کرپشن اور دیگر معاملات پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں، مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے...
    گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
      اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اور ہم اس مشن پر ثابت قدم ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ ہیں، اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حالیہ پاکستان آمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کی ضرورت ہے، اور حالیہ گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں...
    برازیلیا(نیوز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس وقت حیات ایسے شادی شدہ جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جن کی شادی کو 8 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ 105 سالہ مینول اینگلیم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 فروری 2025 کو دونوں کی شادی کو 84 سال 77 دن مکمل ہوگئے تھے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق LongeviQuest نامی ویب سائٹ کی مدد سے کی۔ یہ ویب سائٹ 100 سال سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کو ٹریک کرتی ہے۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی اور ان...
    ممبران نے کہا کہ دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو ڈیم کی رائلٹی، بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ کی زیر صدارت ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین اور عبد الرحمن کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے احتجاج کرنے والے جی بی کے غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دیامر کے عوام کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا...
    ملک میں مقامی گیس کی فراہمی میں پچھلے5سال کے دوران کتنے فیصد کمی ہوئی ہے ؟ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ۵برسوں میں مقامی گیس میں 40فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔مالی سال 2018-19 میں مقامی گیس 2378ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر مالی سال 2023-24میں 1714ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ، ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں مالی سال 2017-18سے اب تک 40فیصد کمی ہو گئی ہے ۔
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، پولیس نے اڈیالہ جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگادئیے اور اضافی پولیس ناکے قائم کردئیے گئے۔ سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لیا تھا، پولیس کو بانی سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے کے بعد علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل...
    جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ موجودہ اسمبلیوں میں 75 فیصد لوگ فارم 47...
    بیجنگ:جب 5 جی میپر نے سان یا فینکس ہوائی اڈے کی تعمیر نو اور توسیع کے تیسرے مرحلے کی سائٹ کے سٹیل گنبد پر ڈیجیٹل کوآرڈینیٹس کاسٹ کئے، شہرسوچو میں چین – یورپ مال بردار ٹرین نے سال کے آغاز میں مال برداری میں 24.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ۔ اقتصادی ترقی کو اجاگر کرتی ان تصاویر میں چین کی ترقی کی نئی قوت محرکہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ چین کی معیشت کے بارے میں ڈوئچے بینک کی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 2025 ء میں چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 4.6 فیصد تک بڑھانے کے اقدام سے ہم آہنگ رہی ، جس سے عالمی معاشی...
    پاکستان آرمی کے عمیر اقبال نے مسٹر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے خاطر علی نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیے۔ گزشتہ روز فائنل مقابلے نشترہال پشاور میں منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، محمد کامران بنگش، سابق ناظم پشاور ارباب محمد عاصم مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ پوائنٹس ٹرافی پوزیشن میں واپڈا نے 169 پوائنٹس کیساتھ پہلی پاکستان آرمی نے 54 پوائنٹس کیساتھ دوسری پاکستان پولیس نے 20 پوائنٹس کیساتھ تیسری، خیبرپختونخوا نے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، پاک ریلوے نے 10 پوائنٹس کیساتھ پانچویں، پنجاب نے 9 پوائنٹس کیساتھ چھٹی،...
    ویب ڈیسک: راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں، پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار  پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے...
    خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع لکی مروت میں مسجدوں سے اعلانات کے بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں اسلحہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مروت کینال میں پانی نہ چھوڑنے کے خلاف علاقے میں واقع آئل اور گیس فیلڈ کی سپلائی روک دی ہے۔ لکی مروت کے مقامی اتحاد مروت بیٹنی قومی تحریک کی جانب سے احتجاج کی کال دی جس کے بعد مسجدوں سے اسلحہ سمیت تھوڑی بازار پہنچنے کے اعلانات ہوئے، جس کے ردعمل میں بڑی تعداد میں لوگ جہاد کا نعرہ لگا کر باہر نکل آئے۔ لکی کینال میں پانی کا قلت لکی مروت سے تعلق رکھنے والے صحافی محمد زبیر کے مطابق لکی مروت میں صورتحال خراب ہے اور مقامی لوگ اسلحہ لے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرعمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری اور جسٹس جمال کے قصوں پر قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کوئی جج وہ الفاظ آئین میں شامل نہیں کر سکتا جو آئین کے متن میں نہ ہوں،اگر ایسا کرنے کی اجازت دی گئی تو یہ بہت خطرناک ہوگا، جج کو یہ اختیار نہیں ملنا چاہئے وہ ایسے الفاظ آئین میں شامل کرے جو آئین کا حصہ ہی نہیں،دوران سماعت سلمان...
    پاکستانی نژاد فرانس کے معروف دانش ور و ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج کو ’مریم میکیبا ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا۔انہیں یہ اعزاز فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی نے انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے دیا ہے۔فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کے لیے ’مریم میکیبا ایوارڈ‘ کا اعلان کرتی ہے۔رواں سال پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈاکٹر حمزہ تاج کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔انہیں سینٹرل افریقی وزیر برائے کلچر ماری پوتو رمضان نے میڈل پہنایا۔
    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر، مملکت سعودی عرب آج بروز منگل، 18 فروری 2025 کو دار الحکومت ریاض میں روس اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ مذاکرات بین الاقوامی امن و استحکام کو فروغ دینے کی مملکت کی کاوشوں کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے سعودی عرب عالمی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جن میں سیکیورٹی، اقتصادی تعاون اور جیوپولیٹیکل چیلنجز شامل ہو سکتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب کا یہ...