2025-03-12@02:43:44 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«صدر روٹو»:

    نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں صدر ولیئم روٹو کی جانب سے ایک چرچ کو دیے گئے بڑے مالی عطیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔بی بی سی کے مطابق صدر روٹو نے نیروبی کے رائیسامبو علاقے میں واقع “جیزس ونر منسٹری” چرچ کو 20 ملین شلنگز (تقریباً 1.55 لاکھ ڈالر) عطیہ دیا تھا۔ تاہم مہنگائی اور اقتصادی بحران سے پریشان نوجوانوں نے اس عطیے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چرچ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر پتھراؤ اور آگ لگا کر راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ امت شاہ کی توجہ صرف اپوزیشن لیڈروں کو ہدف بنانے اور منتخب حکومتوں کو گرانے پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرناٹک حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر پریانک کھرگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی توجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان انسٹاگرام ریلز کی جانب مبذول کرائی، جن میں جعلی کرنسی نوٹوں کی فروخت کی کھلے عام تشہیر کی جا رہی ہے۔ پریانک نے اس معاملے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مودی کو مخاطب کر کے لکھا "نریندر مودی جی، جعلی کرنسی اب محض ایک فون کال کی دوری پر دستیاب ہے"۔ انہوں نے مزید کہا "آپ نے نوٹ بندی کا مقصد جعلی کرنسی کے خاتمے...
    برطانیہ اور ڈنمارک کی مشترکہ تخلیق گریو ہاک ایئر ڈیفنس نظام اب روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا نیا ہتھیار ہو گا۔ یہ سسٹم کسی عام شپنگ کنٹینرز میں یوکرین پہنچایا جاسکتا ہے، جسے یوکرین میں پہلے سے موجود ہتھیارو ں کے ساتھ منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ نظام مختصر فاصلے پر مارکرنے والے سویت آر 73 اور اے اے11 میزائلوں سے 32 کلومیٹر دور کے فضائی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ برطانوی ادارے برٹش فورسز براڈ کاسٹنگ کے مطابق اس وقت جب یوکرین پر روسی بم باری جاری ہے، وہاں گریو ہاک نظام یوکرین کو اس کے شہروں میں موجود افواج اور ضروری وسائل کے دفاع میں...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) عمران خان نے کہا ہے کہ روایتی میڈیا تو پہلے ہی بوٹوں کے نیچے ہے، اب پیکا سے سوشل میڈیا پر بھی مارشل لاء لگا دیا گیا، یہ زبان بندی کی قبیح ترین کوشش پاکستان کو بین الاقوامی پابندیوں سے قریب تر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے کی جانے والی گفتگو میں کہا کہ " پاکستان اس وقت ٹاوٹس کے قبضے میں ہے۔ ایک ایسا ٹاوٹ سکندر سلطان راجہ بھی تھا جو 2024 الیکشن چوری کا سرغنہ ہے اور اس پر آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن کر لیے ہیں۔سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی پوری سیریز ڈیزائن کی ہے، اور نوٹوں کے ڈیزائن بھی جاری کیے ہیں، جن میں 10، 20، 50، 100، 500، 1000، 5000 کے نوٹوں کے ڈیزائن شامل ہیں۔ 500 روپے کے نوٹ کے 3 ڈیزائن سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک پر قائد اعظم کی جگہ فاطمہ جناح کی تصویر چھاپی گئی ہے، اور ایک نوٹ پر ایک طرف قائد اعظم کی تصویر جب کہ دوسری جانب بڑا بڑا ’پاک سرزمین شادباد‘ لکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک اعلان کیا تھا کہ رواں برس 2025 میں کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ کر دیے جائیں...
    سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ نے نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تعطلی کا سامنا کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں اس تاخیر کی وجوہات اور حل کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے مشینوں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے تحت پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کی موجودہ مشینیں 2004 میں نصب کی گئی تھیں اور...
    سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ نے نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تعطلی کا سامنا کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔  کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں اس تاخیر کی وجوہات اور حل کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے مشینوں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے تحت پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کی موجودہ مشینیں 2004 میں نصب کی گئی تھیں اور...
    اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو پر ایئرلائن کی پروازوں کو ملبے سے بچنے اور ایلون مسک کے فلیگ شپ راکٹ پروگرام کو روکنے کے لیے راستہ تبدیل کرنا پڑ گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس مشن کنٹرول کا جمعرات کی شام کو جنوبی ٹیکساس میں راکٹ اسٹیشن سے اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد نئے اپ گریڈ شدہ اسٹار شپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ رائٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے اوپر آسمان پر روشنی کی نارنجی رنگ کی گیندیں...
    سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی شادی میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔بارات گاؤں سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نےنوٹ برسائے، بارات کے شادی ہال پہنچنے پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لُٹائی گئی۔نوٹ لُٹانے کے لیے شادی ہال میں ایک کنٹینر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اٹلی سےآئے دولہے اور اسپین اور کینیڈا سے آئےدولہا کے بھائیوں نےکرنسی لُٹائی۔
    سیالکوٹ (نیوزڈیسک) اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات، دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے لاکھوں روپے لٹادیئے۔ گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے جہاں ایک دوسرے کی شادی میں دکھاوے کیلئے نوٹ برسانے کا رواج ہے۔ اس بار بھی دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی جس سے پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔اس شادی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹادی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے شادیوں میں غیرملکی کرنسی لٹائی گئی بلکہ اس سے قبل بھی بہت سی شادیوں میں اس طرح پیسے، موبائل فونز اور بہت کچھ لٹایا جاچکا ہے۔ سعودیہ، امریکا اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے...
۱