شادی میں نوٹوں کی برسات، نوٹ لُٹانے کیلئے ہال میں کنٹینر کا خصوصی انتظام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی شادی میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔بارات گاؤں سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نےنوٹ برسائے، بارات کے شادی ہال پہنچنے پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لُٹائی گئی۔نوٹ لُٹانے کے لیے شادی ہال میں ایک کنٹینر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اٹلی سےآئے دولہے اور اسپین اور کینیڈا سے آئےدولہا کے بھائیوں نےکرنسی لُٹائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شمالی وزیرستان، پاک فوج اور پولیس کے مابین دوستانہ مقابلوں کا انعقاد
میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پولیس اور پاک فوج میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پولیس اور آرمی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
زرائع کے مطابق تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔
تقریب میں کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں رسہ کشی، فٹبال اور والی بال شامل ہیں۔
شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دونوں ٹیموں کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر داد دی۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔شرکاء نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی تقاریب کے ذریعے باہمی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔