سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ نے نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تعطلی کا سامنا کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

 کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں اس تاخیر کی وجوہات اور حل کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری کے لیے مشینوں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے تحت پلانٹ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کی موجودہ مشینیں 2004 میں نصب کی گئی تھیں اور اب ان میں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ کمپنی کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کے بعد ان کی اہلیہ میلانیا نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی

اپنے شوہر کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے اپنی کریٹو کرنسی متعارف کرا کر سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کو ابھی ایک دن بھی گزرا تھا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کے مقابلے میں آگئیں۔

کل سے امریکا کی خاتون اوّل ہونے والی میلانیا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کرپٹوکرنسی لانچ کرنے سے متعلق بتایا۔

"آفیشل میلانیا میم" کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے سولانا بلاکچین پر بنایا اور ٹریک کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کوائن مارکیٹ کیپ ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ کی میم کوائن کی کُل مارکیٹ کی قیمت تقریباً 12 ارب ڈالرز ہے جب کہ میلانیا کی میم کوائن 1.7 بلین ڈالرز کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے پہلے کرپٹو کرنسی کو ایک فراڈ اور جعل سازی قرار دیا تھا لیکن 2024 کی انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کو بطور عطیہ قبول کرنے والے پہلے صدارتی امیدوار بن گئے تھے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ایک اسٹریٹجک بٹ کوائن کا ذخیرہ بنائیں گے اور مالیاتی ریگولیٹرز کو مقرر کریں گے جو ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف زیادہ مثبت موقف اختیار کریں گے۔

کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم ’’کوائن بیس‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد بٹ کوائن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی اور اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری سے متعلق اہم انکشاف
  • ماری منرلز کا سینڈک میں مائننگ کا اہم معاہدہ طے پا گیا
  • ٹرمپ صدارت میں کرپٹو کرنسی پر پابندیاں ختم کرنے کی تیاری، بٹ کوائن مہنگا
  • حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا
  • ٹرمپ کے بعد ان کی اہلیہ میلانیا نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
  • معیشت کے لیے اچھی خبر، صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • معیشت کے لیے اچھی خبر، صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت 
  • صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ،معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی
  • نیو گوادر ایئر پورٹ کا آج افتتاح، پہلی پرواز کی آمد میں تاخیر