2025-01-19@06:25:46 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«صحافیوں نے»:

    بدین/ سکھر/ پڈعیدن/ محراب پور/ میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت + پ ر) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ بدین میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ہنگورجہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کے خلاف صحافیوں نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض سولنگی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر اور بدین پریس کلب صدر شوکت میمن، ایوان صحافت کے صدر لالہ ہارون گوپانگ، سینئر صحافیوں حاجی خالد محمود گھمن، عبدالشکور میمن، محمد علی بلیدی، عمران عباس خواجہ، اشرف میمن، الطاف شاد میمن، سید اختر شاہ، عطا چانڈیو، اختر کھوسو، مرتضیٰ میمن، سارنگ...
    کوٹری: صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025ء کا انعقاد حیدرآباد کلب میں ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر کے لیے امجد اسلام (روزنامہ جنگ)، سینئر نائب صدر عمران ملک (مہران ٹریبون)، نائب صدر ساجد آرائیں (اب تک ٹی وی)، جنرل سیکرٹری عاشق ساند (اے پی پی اُردو سروس)، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی (سندھ ایکسپریس)، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل (نیوز ون ٹی وی) خازن آفتاب رند (سندھ ایکسپریس) انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی (روزنامہ امن)، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ (سابقہ ہیڈ اے پی پی)، عرفان آرائیں (بول ٹی وی)، امتیاز کھاوڑ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ، چیئرمین عدنان دیسوالی و جملہ عہدیداران نے حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینئر صحافیوں صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل راجپوت، خازن آفتاب رند، پریس سیکرٹری غلام قادر توصیفی، قانونی مشیر ماہر قانون و کالم نویس عبدالوہاب منشی، اراکین گورننگ باڈی کے لیے عرفان آرائیں، امتیاز کھاوڑ، جاوید نثار چنہ، آصف شیخ، مجیب الرحمان، اصغر خانوٹی، یامین قریشی، مبین مگسی، ندیم خاور، ذوالفقار جسکانی اور عمران راجپوت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی...
    ماتلی (نمائندہ جسارت) کے ٹی این نیوز اور روزنامچہ کاوش ہنگورجا ڈسٹرکٹ خیرپور کے نمائندے فیاض سولنگی ڈاکو کے ہاتھوں اغوا، بدترین تشدد اور ایک کروڑ تاوان مانگنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پریس کلب کے صدر اسلم قائم خانی، عبد الستار عمراٹی، عطا محمد گدی اور دیگر صحافیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی صحافی کو فوراً بازیاب کروایا جائے۔
    کوٹری (جسارت نیوز) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج، صحافی کی آزادی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پریس کلب پر صحافی دھنی بخش باریجو، قربان پنہور، ارمان عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسماعیل بلوچ، اعجاز مغل، نوید پہنور، عرفان بلیدی، فضل کھوسو، نوید راجپوت، یوسف سارنگ، ادریس پہنور، دیدار ملاح و دیگر شریک تھے۔ احتجاج دوران صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکو کلچر کا خاتمہ کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے، ڈاکوئوں سے صحافی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
    واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آخری پریس بریفنگ گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کے اعلان کے بعد افراتفری کا شکار ہوگئی‘ 2 صحافیوں نے انٹونی بلنکن کو غزہ میں نسل کشی کا مجرم قرار دیا جس پر محکمہ خارجہ کے عملے نے انہیں زبردستی کمرے سے نکال دیا۔ پہلی رکاوٹ امریکی صحافی میکس بلومینتھل کی جانب سے آئی جنہوں نے جنگ بندی معاہدے کے وقت پر بلنکن کو چیلنج کیا تھا کہ جب مئی میں ہمارا معاہدہ ہوا تھا تو آپ نے بموں کو کیوں لہرایا تھا؟ میکس بلومینتھل نے پوچھا کہ تم نے غزہ میں میرے دوستوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی اجازت کیوں دی؟
    غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوچکا ہے۔ مغویوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہونے والا ہے۔ غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی ترسیل شروع ہونے والی ہے۔ لڑائی روکنے کی تیاری ہو رہی ہے اور فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں آزادانہ نقل و حرکت کی گنجائش پیدا ہو رہی ہے۔ ایسے میں ان صحافیوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض پوری جاں فشانی، بے خوفی اور دیانت سے انجام دیے۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے غزہ کی لڑائی کے دوران صحافیوں کی قربانیوں کے بارے میں ایک فیچر شایع کیا ہے۔ اخبار لکھا ہے کہ سلمٰی قدومی، ایمن الغیدی، ایمان الشنتی، ابراہیم محارب اور دیگر بہت سے...
    بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر چیمپئینز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے لگا۔ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسیٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر افواہیں پھیلانا شروع کردیں۔ رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے تاکہ اسیٹیڈیمز کی تعمیر سے متعلق کوئی خبر شیئر نہ کی جائے۔ مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ؛ بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے میں محض ایک روز بورڈ نمائندے کی...
     ایم یو جے کے رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سنو نیوز چینل نے ملتان، فیصل آباد اور آزاد کشمیر سمیت متعدد بیورو آفس بند کر دیے اور کئی ورکرز بے روزگار کر دیے گئے جبکہ کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بھی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) نے سنو نیوز چینل اور روزنامہ 92 سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس حوالے سے ایم یو جے کے صدر روف مان اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے اپنے بیان کہا ہے کہ سنو نیوز ملتان اور روزنامہ 92 سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز...
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت...
    ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ پنجاب یونیورسٹی، جمیعت کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے مرکزی سینئر نائب صدر ناصر شیخ نے کہا ہے کہ تعلقہ اور تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے صحافیوں کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے ایکریڈیشن کارڈ کے علاوہ ہیلتھ ، ریلوے کارڈ دیے جائیں، صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں، ان کی محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وہ ایچ یو جے (ورکرز) کے عرفان آرائیں، جنرل سیکرٹری امجد اسلام اور دیگر کے ہمراہ ٹنڈوآدم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے سماجی ناانصافیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے...
۱