اسٹیڈیمز میں صحافیوں کا داخلہ بند! بھارت جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر چیمپئینز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر غیر مصدقہ افواہیں پھیلانے لگا۔
افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسیٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر افواہیں پھیلانا شروع کردیں۔
رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے تاکہ اسیٹیڈیمز کی تعمیر سے متعلق کوئی خبر شیئر نہ کی جائے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کا معاملہ؛ بھارتی میڈیا نے پھر واویلا شروع کردیا
میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے میں محض ایک روز بورڈ نمائندے کی موجودگی میں صحافی اسٹیڈیم کا دورہ کرسکیں گے۔
اسٹیڈیمز کی تعمیر میں تاخیر اور میگا ایونٹ کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے ہزیمت سے بچنے کیلئے ایسا فیصلہ کیا ہے تاکہ چیمپئینز ٹرافی کو آئی سی سی کہیں اور منتقل نہ کردے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں اسٹیڈیمز کی تعمیر تقریباً آخری مراحل میں ہے تاہم بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کیخلاف ناکام پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی
ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم اس سے قبل گرین شرٹس انہیں میدانوں پر سہ ملکی سیریز کی میزبانی بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی اسٹیڈیمز کی
پڑھیں:
بھارت کی بوکھلاہٹ: 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس نے 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ اگر وہ ملک چھوڑنے کے نوٹس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ساردا بائی کے پاکستانی پاسپورٹ کے مطابق وہ 1970 میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساردا بائی کی شادی بولانگیر کے ہندو خاندان میں ہوئی، ان کا بیٹا اور بیٹی بھارتی ہیں۔
ساردا بائی نے کہا کہ ووٹر آئی ڈی سمیت تمام اہم دستاویزات ہونے کے باوجود انہیں بھارتی شہریت نہیں دی گئی۔
ساردا بائی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا پاکستان میں کوئی نہیں ہے، میرا پاسپورٹ بہت پرانا ہے، میں حکومت اور آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ مجھے یہاں رہنے کی اجازت دیں۔
انہوں نے دہائی دی کہ میرے دو بڑے بچے ہیں اور پوتے پوتیاں ہیں، میں یہاں رہنا چاہتی ہوں۔