کوٹری: ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کوٹری (جسارت نیوز) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج، صحافی کی آزادی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری پریس کلب پر صحافی دھنی بخش باریجو، قربان پنہور، ارمان عباسی و دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اسماعیل بلوچ، اعجاز مغل، نوید پہنور، عرفان بلیدی، فضل کھوسو، نوید راجپوت، یوسف سارنگ، ادریس پہنور، دیدار ملاح و دیگر شریک تھے۔ احتجاج دوران صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی گئی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، ڈاکو کلچر کا خاتمہ کرکے حکومتی رٹ قائم کی جائے، ڈاکوئوں سے صحافی بھی محفوظ نہیں رہے، صحافی کا اغواء حکومت اور سندھ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مغوی صحافی کو فوری آزاد کرایا جائے، بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تاجر اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے، انجمن تاجران ریشم بازار
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ، چیئرمین عدنان دیسوالی و جملہ عہدیداران نے حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینئر صحافیوں صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل راجپوت، خازن آفتاب رند، پریس سیکرٹری غلام قادر توصیفی، قانونی مشیر ماہر قانون و کالم نویس عبدالوہاب منشی، اراکین گورننگ باڈی کے لیے عرفان آرائیں، امتیاز کھاوڑ، جاوید نثار چنہ، آصف شیخ، مجیب الرحمان، اصغر خانوٹی، یامین قریشی، مبین مگسی، ندیم خاور، ذوالفقار جسکانی اور عمران راجپوت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ حیدر آباد شہر کی جانی مانی صحافتی شخصیات نے اہم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور تاجر برادری و صحافی برادری کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، اس لیے ہم پر اُمید ہیں کہ سینئر صحافیوں کے انتخاب سے تاجر برادری کے مسائل کو مزید بہتر انداز میں اُجاگر کیا جائے گا اور شہر کی بہتری کے لیے ایسے پیشہ ور صحافیوں کا یکجا ہو کر آنا خوش آئند ہے۔ صدر آصف میمن کونچ والا نے کہا کہ ان صحافی دوستوں پر مزید ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ شہر کی اصل تصویر کو نمایاں کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔