Jasarat News:
2025-01-19@05:01:37 GMT

ملک بھر کے صحافی مشکلات کا شکار ہیں،ایچ یو جے

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025ء کا انعقاد حیدرآباد کلب میں ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر کے لیے امجد اسلام (روزنامہ جنگ)، سینئر نائب صدر عمران ملک (مہران ٹریبون)، نائب صدر ساجد آرائیں (اب تک ٹی وی)، جنرل سیکرٹری عاشق ساند (اے پی پی اُردو سروس)، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی (سندھ ایکسپریس)، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل (نیوز ون ٹی وی) خازن آفتاب رند (سندھ ایکسپریس) انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی (روزنامہ امن)، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ (سابقہ ہیڈ اے پی پی)، عرفان آرائیں (بول ٹی وی)، امتیاز کھاوڑ (سماء ٹی وی) آصف شیخ (روزنامہ نئی بات) مجیب الرحمن شیخ (اے پی پی) اصغر خانوٹی (کے ٹی این نیوز) یامین قریشی (فوٹو گرافر نئی بات) ذوالفقار جسکانی (کیمرہ مین اب تک ٹی وی) عمران راجپوت (کیمرہ مین بول ٹی وی) ندیم خاور (فوٹو گرافر آن لائن نیوز ایجنسی) مبین مگسی (آواز ٹی وی) منتخب ہوئے۔ پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ای سی ممبر عمران پوٹولی پر مشتمل 2 رُکنی الیکشن کمیٹی نے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں انتقال کر جانے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی گئی اور متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی جنہیں ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا ہے انہیں حکومت فوری طور پر بازیاب کروائے اور صحافیوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ یو جے (ورکرز) کے نومنتخب صدر امجد اسلام، جنرل سیکرٹری عاشق حسین ساند، سینئر صحافی جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں و دیگر نے کہا کہ ایچ یو جے (ورکرز) گزشتہ کئی سال سے صحافیوں کے حقوق کے حصول اور ان کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں پر احتجاج کر رہی ہے، آج سندھ سمیت ملک بھر کے صحافی مصائب اور مشکلات کا شکار ہیں جس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریس کلبوں اور مختلف یونینوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دی جانے والی گرانٹ کے استعمال کو شفاف بنائے تاکہ مستحق اور پریشان حال صحافیوں کی صحیح طریقے سے مالی مدد ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صحافیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز تو حکومت کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں لیکن ان فنڈز کے استعمال میں شفافیت دیکھنے میں نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ یو جے (ورکرز) صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صحافیوں کے نے کہا کہ ایچ یو جے کے صحافی کے لیے

پڑھیں:

دھنی بخش باریجو صدرارمان احمد عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب جامشورو منتخب

کوٹری (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے سالانہ انتخابات ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جامشورو عالمگیر رانجھانی، چیئرمین الیکشن کمیٹی ممبر ایڈووکیٹ صابر کھوسو اور تعلیم دان محمد علی سموں کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں 8عہدوں اور 5 ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کا چنائو کیا گیا، مقررہ وقت پر ٹوٹل 37 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے صدر دھنی بخش باریجو کو 19 ووٹ جنرل سیکرٹری ارمان احمد عباسی 22 ووٹ، سینئر نائب صدر اسماعیل رند24، نائب صدر قربان پہنور 22، جوائنٹ سیکرٹری سرمد شورو 18، خازن اعجاز مغل 21، اطلاعات سیکرٹری فضل کھوسو 21، آفس سیکرٹری نوید راجپوت 23، سینئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سراج احمد صدیقی 24، ممبر توحید 23، ممبر شیخ محمد جاوید، ممبر عبدالخالق چانڈیو21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگورجہ کے صحافی کے اغواء کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج
  • کوٹری: صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
  • تاجر اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے، انجمن تاجران ریشم بازار
  • ماتلی:صحافی بازیاب کروانے کا مطالبہ
  • کوٹری: ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے صحافیوں کا احتجاج
  • مغوی صحافی کو فوری بازیاب اور تحفظ فراہم کیا جائے، ایچ یو جے
  • جماعت اسلامی سندھ کاصحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کامطالبہ
  • وزیر اعظم کا کشتی حادثوں پر سخت نوٹس، ایف آئی اے میں مزید سینئر افسران کی تعیناتی کا حکم
  • دھنی بخش باریجو صدرارمان احمد عباسی جنرل سیکرٹری پریس کلب جامشورو منتخب