2025-01-26@09:44:43 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«سیدنا امیر معاویہ»:
لاہور (نمائندہ جسارت) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے3 195ء کے شہدا کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کاتب وحی، فاتح قبرص و شام سیدنا امیر معاویہؓ کی سیاست نے عالم اسلام میں ایک مثال قائم کی، سیدنا امیر معاویہؓ کے دور حکومت میں فتنوں نے سر اٹھایا لیکن حضرت امیر معاویہؓ کی حکمت عملی سے اسلامی حکومت کوغیر مستحکم ہونے سے بچالیا گیا اور ان فتنوں کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ، علما کرام ، خطبا عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک اور بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیدنا ابوبکرصدیق ؓنے جھوٹے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکز اہلسنت مدرسہ جامع السلیم کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ حضرت امام جعفر صادقؓ و سیدنا امیر معاویہؓ کا اہتمام کیا گیا۔محفل نعت میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے خصوصی شرکت کی۔ محمدطیب قادری، محمد سلمان قادری‘ جواد قادری،عمران قادری اراکین کراچی رابطہ کمیٹی اورعوام اہلسنت بھی محفل میں بڑی تعداد میں شرکت ہوئے۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام جعفر صادقؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ نے اسلام کے لیے وہ قربانیاں دی ہیں جس کا ہم آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔صحابہ کرامؓ اہلبیتؓ اور بزرگان دین...
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
نوابشاہ (نمائندہ جسارت )ملک بھر کی طرح نوابشاہ میں بھی 22 رجب یوم وفات سیدنا امام امیر معاویہ ؓعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی مداح صحابہ جلوس جامع مسجد کبیر ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہاں سنی علما نوابشاہ کے رہنما قاری محمد حنیف عثمانی ،قاری منیر احمد حقانی ،قاری محمد اکرم فاروقی، علامہ محمد عامر فاروقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمان نبوت کاچمکتا ہوا ستارا سیدنا امام معاویہؓ ہیں سیدناامام امیرمعاویہؓکی فضیلت کیلیے اتناہی کافی ہے کہ وہ صحابی رسول ﷺ ہیں کاتب رسولﷺ ہیں کاتب وحی ہیں سفیر رسول ہیں حضور ﷺ کی بشارتوں کے امین ہیں محمدعربی ﷺ سے جنت کی بشارت پانے...
سجاول (نمائندہ جسارت) 22 رجب المرجب یومِ وفات کاتب وحی حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓکی عظیم قربانیوں، فتوحات اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پر سنی رابطہ کونسل کی جانب سے شان امیر معاویہ ؓکے عنوان سے مختلف علاقوں میں الگ الگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، 12 جنوری کی رات بعد نمازِ عشاء گائوں حاجی خان ہتھیار میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس سے برادر علامہ عبد الجبار حیدری کے بھائی مولانا عبد الکریم حیدری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ 16 جنوری کو بعد نمازِ مغرب جامع مسجد خالد بن ولیدؓ میں پروگرام ہوا جس سے مولانا ہدایت اللہ سومرو، قاری مختار مستوئی، محمد الیاس فاروقی اور عاشق علی راہموں نے خطاب کیا، 17 جنوری کو بعد نمازِ...
سیدنا امیر معاویہؓ بعثت نبویؐ سے تقریباً پانچ برس قبل پیدا ہوئے۔ آپؓ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں حضورؐ سے جا ملتا ہے۔ امیر معاویہؓ وہ خوش نصیب انسان ہیں جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے ساتھ کاتب وحی اور پہلے اسلامی بحری بیڑے کے امیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور آپؓ کے لیے نبیؐ کی زبان سے کئی دفعہ دعائیں اور بشارتیں نکلیں، آپؓ کی بہن سیدہ سیدہ ام حبیبہؓ کو حضورؐ کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ آپ کے والد ابوسفیانؓ اور والدہ ہندہؓ بھی شرف صحابیت سے مشرف تھے۔ امیرمعاویہؓ کے آئینہ اخلاق میں اخلاص، علم وفضل، فقہ واجتہاد، تقریر وخطابت، غریب پروری، خدمت خلق، مہمان نوازی،...