سجاول (نمائندہ جسارت) 22 رجب المرجب یومِ وفات کاتب وحی حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓکی عظیم قربانیوں، فتوحات اور دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پر سنی رابطہ کونسل کی جانب سے شان امیر معاویہ ؓکے عنوان سے مختلف علاقوں میں الگ الگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، 12 جنوری کی رات بعد نمازِ عشاء گائوں حاجی خان ہتھیار میں پروگرام کا انعقاد ہوا جس سے برادر علامہ عبد الجبار حیدری کے بھائی مولانا عبد الکریم حیدری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ 16 جنوری کو بعد نمازِ مغرب جامع مسجد خالد بن ولیدؓ میں پروگرام ہوا جس سے مولانا ہدایت اللہ سومرو، قاری مختار مستوئی، محمد الیاس فاروقی اور عاشق علی راہموں نے خطاب کیا، 17 جنوری کو بعد نمازِ مغرب گائوں عمر پسیو اور بعد نمازِ عشاء گائوں فتح محمد سومرو میں پروگرام ہوا جس سے مولانا ہدایت اللہ سومرو، مولانا نصیر احمد چانڈیو، حافظ اسماعیل الحداد اور عاشق علی راہموں نے خطاب کیا اور 22 رجب المرجب تک تحصیل کے مختلف علاقوں میں شان امیر معاویہ ؓکے عنوان سے پروگرام ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سجاول: ہیر سوہو تقرری کے بعد پہلی بار اپنے گائوں پہنچیں گی

سجاول (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان مقرر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میرپور بھٹورو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان، رہنما اور عوام کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، بعد ازیں اصغر سوہو پیٹرول پمپ میرپور بھٹورو سے لے کر ان کی رہائش گاہ پر وقار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو ریلی کے دوران عوام سے خطاب بھی کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بنوقابل پروگرام کو مزید شہروں میں وسعت دے رہے ہیں،جاوید قصوری
  • سجاول: ہیر سوہو تقرری کے بعد پہلی بار اپنے گائوں پہنچیں گی
  • سجاول: ڈپٹی کمشنر کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی کام کا دورہ
  • سجاول: پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا احتجاج
  • اوقات نماز
  • کورنگی میں علی الصبح ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل
  • سیدنا معاویہ بن ابوسفیانؓ
  • سرفراز بگٹی سے صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عبد الواسع کی ملاقات
  • معروف بزنس مین ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں