Jasarat News:
2025-01-18@11:00:54 GMT

سیدنا معاویہ بن ابوسفیانؓ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

سیدنا امیر معاویہؓ بعثت نبویؐ سے تقریباً پانچ برس قبل پیدا ہوئے۔ آپؓ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں حضورؐ سے جا ملتا ہے۔ امیر معاویہؓ وہ خوش نصیب انسان ہیں جن کو جلیل القدر صحابی ہونے کے ساتھ کاتب وحی اور پہلے اسلامی بحری بیڑے کے امیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور آپؓ کے لیے نبیؐ کی زبان سے کئی دفعہ دعائیں اور بشارتیں نکلیں، آپؓ کی بہن سیدہ سیدہ ام حبیبہؓ کو حضورؐ کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ آپ کے والد ابوسفیانؓ اور والدہ ہندہؓ بھی شرف صحابیت سے مشرف تھے۔ امیرمعاویہؓ کے آئینہ اخلاق میں اخلاص، علم وفضل، فقہ واجتہاد، تقریر وخطابت، غریب پروری، خدمت خلق، مہمان نوازی، مخالفین کے ساتھ حسن سلوک، فیاضی وسخاوت اور خوف الہی کا عکس نمایاں نظر آتا ہے۔

آپ صلح حدیبیہ کے بعد ہی اسلام قبول کرچکے تھے، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان فتح مکہ کے موقع پرکیا۔ نبیؐ چونکہ معاویہؓ کے سابقہ حالات زندگی اور ان کی صلاحیت وقابلیت سے آگاہ تھے، اس لیے انہیں خاص قرب سے نوازا۔ فتح مکہ کے بعد آپؓ حضورؐ کے ساتھ ہی رہے اور تمام غزوات میں حضورؐ کی قیادت و معیت میں بھرپور حصہ لیا۔
قرآن مجید کی حفاظت میں ایک اہم سبب ’’کتابت وحی‘‘ ہے۔ نبی اکرمؐ نے جلیل القدر صحابہؓ پر مشتمل ایک جماعت مقرر کر رکھی تھی جو ’’کاتب وحی ‘‘تھے، ان میں معاویہؓ کا چھٹا نمبر تھا۔
شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ لکھتے ہیں : نبیؐ نے معاویہؓ کو کا تب وحی بنایا تھا… اور آپؐ اسی کو کاتب وحی بناتے تھے جو ذی عدالت اور امانت دار ہوتا تھا۔ (ازالۃ الخفاء)
امیرمعاویہؓ وہ خوش قسمت انسان ہیں جن کو کتابت وحی کے ساتھ ساتھ آپؐ کے خطوط تحر یر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

سیدنا امیر معاویہؓ نبیؐ کی خدمت میں حاضر رہتے، یہاں تک کہ سفر وحضر میں بھی خدمت کا موقع تلاش کرتے۔ ایک بار حضورؐ کہیں تشریف لے گئے تو امیر معاویہؓ پیچھے پیچھے گئے۔ راستے میں حضورؐ کو وضو کی حاجت ہوئی، پیچھے مڑ ے تو دیکھا، معاویہؓ پانی لیے کھڑے ہیں۔ آپؐ بڑے متاثر ہوئے۔ وضو کے لیے بیٹھے تو فرمانے لگے: معاویہ! تم حکمران بنو تو نیک لوگوں کے ساتھ نیکی کرنا اور برے لوگوں کے ساتھ درگزر کرنا۔ نبیؐ آپ کی خدمت اور بے لوث محبت سے اتنا خوش تھے کہ بعض اہم خدمات آپ کے سپرد فرمادی تھیں۔ علامہ اکبر نجیب آبادیؒ ’’تاریخ اسلام‘‘ میں رقم طراز ہیں کہ حضورؐ نے اپنے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی خاطر مدارات اور ان کے قیام وطعام کا انتظام واہتمام بھی معاویہؓ کے سپرد کر دیا تھا۔

رسول اللہؐ نے فرمایا: اے اللہ! معاویہ کو ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا دیجیے اور اس کے ذریعے سے لوگوں کو ہدایت دیجیے۔ (ترمذی)
رسولؐ نے فرمایا: اے اللہ! معاویہ کو حساب کتاب سکھا اور اس کو عذاب جہنم سے بچا۔ (کنزالعمال)
رسولؐ نے فرمایا: معاویہ میرا رازداں ہے، جو اس سے محبت کرے گا وہ نجات پائے گا، جو بغض رکھے گا وہ ہلاک ہو گا۔ (تطہیرالجنان)
رسولؐ نے فرمایا: اللہ تعالی قیامت کے دن معاویہ کو اٹھائیں گے تو ان پر نور ایمان کی چادر ہوگی۔ (تاریخ الاسلام حافظ ذہبی)
رسولؐ نے فرمایا: میری امت میں معاویہ سب سے زیادہ بردبار ہیں۔ (بحوالہ: سیرت امیرمعاویہؓ)
نبی اکرمؐ کی وفات کے بعد خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے دور میں آپ نے مانعین زکوٰۃ، منکرین ختم نبوت، جھوٹے مدعیان نبوت اور مرتدین کے فتنوں کے خلاف بھرپور حصہ لیا اور کئی کارنامے سر انجام دیے۔ ایک روایت کے مطابق مسیلمہ کذاب معاویہؓ کے وار سے جہنم رسید ہوا۔

خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ کے دور خلافت میں جو فتوحات ہوئیں، ان میں امیر معاویہؓ کا نمایاں حصہ اور کردار ہے، جنگ یرموک میں آپ بڑی بہادری اور دلیری کے ساتھ لڑے، اس جنگ میں آپ کا پورا خاندان جنگ میں حصہ لے رہا تھا۔
خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کے دور خلافت میں سیدنا امیر معاویہؓ جہاد وفتوحات میں مصروف رہے اور آپ نے رومیوں کو شکست فاش دیتے ہوئے طرابلس، شام، عموریہ، شمشاط، ملطیہ، انطاکیہ، طرطوس، ارواڑ، روڑس اور صقلیہ کو حدود نصرانیت سے نکال کر اسلامی سلطنت میں داخل کردیا۔ امیر معاویہؓ ان علاقوں کی فتوحات کے بعد اب یہ چاہتے تھے کہ اسلام ایک آفاقی اور عالم گیر مذہب ہے اس کو اب سمندر پار یورپ میں داخل ہونا چاہیے، اسی بنا پر فتح قبرص کی خواہش آپ کے دل میں مچل رہی تھی، جس کے لیے بحری بیڑے کی اشد ضرورت تھی۔ بحرروم میں رومی حکومت کا ایک بہت بڑا بحری مرکز تھا، جو کہ شام کے ساحل کے قریب ہونے کے باعث شام کے مسلمانوں کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا، اسے فتح کیے بغیر شام ومصر کی حفاظت ممکن نہ تھی، اس کے علاوہ سرحدی رومی اکثر مسلمانوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے مسلمانوں کو تنگ کرتے رہتے تھے۔ عثمان غنیؓ کی طرف سے بحری بیڑے کو تیار کرنے کی اجازت ملنے کے بعد امیر معاویہؓ نے بڑے جوش وخروش کے ساتھ بحری بیڑے کی تیاری شروع کردی اور اپنی اس بحری مہم کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں جذبہ جہاد سے سرشار مجاہدین اسلام شام کا رخ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ نبی اکرمؐ نے حدیث میں دو اسلامی لشکروں کے بارے میں مغفرت اور جنت کی بشارت وخوش خبری فرمائی، ان میں سے ایک وہ لشکر جو سب سے پہلے اسلامی بحری جنگ لڑے گا اور دوسرا وہ لشکر جو قیصر کے شہر میں جنگ کرے گا۔ پہلی بشارت سیدنا عثمان غنیؓ کے دور خلافت میں پوری ہوئی۔ اس لشکر کے امیر وقائد خود امیر معاویہؓ تھے۔ آپ کی قیادت میں اس پہلی بحری لڑائی اور فتح قبرص کے لیی بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ کرامؓ، جن میں سیدنا ابو ایوب انصاری، ابوذر غفاری، ابودرداء، عبادہ بن صامت اور شداد بن اوس، سمیت دیگر صحابہ کرامؓ شریک ہوئے۔ اس جنگ کی تفصیل یہ ہے کہ28 ہجری میں آپ پوری شان وشوکت، تیاری وطاقت اور اسلامی تاریخ کے پہلے بحری بیڑے کے ساتھ بحر روم میں اترے، ابتدا میں وہاں کے باشندوں نے مسلمانوں کے ساتھ صلح کرلی، لیکن بعد میں مسلمانوں کو تنگ کرنے اور بدعہدی کرنے پر امیر معاویہؓ پوری بحری طاقت اور عظیم الشان بحری بیڑے کے ساتھ قبرص کی طرف روانہ ہوئے اور بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے قبرص کو فتح کرلیا۔ اس لڑائی میں رومیوں نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا، تجربہ کار اور بحری لڑائی کا ماہر ہونے کے باوجود اس لڑائی میں رومیوں کو بد ترین شکست اور مسلمانوں کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔
زبان رسالتؐ سے جنت کی بشارت کا مصداق بننے کے بعد اگر معاویہؓ کچھ نہ کرتے تو بھی ان کے لیے کافی تھا، مگر اسلام کے اس شیر دلیر نے جہاد موقوف کرنا تو درکنار، اس سلسلے کو موقوف کرنا بھی گوارا نہ کیا اور یہاں سے فارغ ہوکر قسطنطنیہ کے قریبی علاقوں میں جہاد جاری رکھا۔ 35ھ میںآپؓ کی قیادت میں غزوہ ذی خشب پیش آیا۔

اسی سال خلیفہ راشد سیدنا عثمان غنیؓ کی شہادت کا دل دوز واقعہ پیش آیا۔ جس سے آپ خلیفہ مظلوم کے قریب ترین رشتے دار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے، قصاص عثمانؓ کے مطالبے کی وجہ سے جنگ جمل وصفین کے واقعات بھی پیش آئے، جن میں انہی منافقین کا کردار نمایاں تھا، جو قتل عثمانؓ کے ذریعے اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کرنے میں ناکامی کا بدلہ اب مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر لینا چاہتے تھے۔ جس کا ثبوت یہ قول بھی ہے؛ امام اعظم ابو حنیفہؒ فرما تے ہیں: سیدنا معاویہؓ نے سیدنا علیؓ کے ساتھ جنگ میں ابتدا نہیں کی۔ (المنتقی)
بہ ایں ہمہ سیدنا علیؓ نے آپ کو ان تمام عہدوں اور مناصب پر نہ صرف برقرار رکھا، جن پر آپ عہد عثمانی میں فائز تھے، بلکہ یہ فرما کر ہر قسم کے شکوک وشبہات کو بھی دور فرمادیا: ہم بھی مسلمان ہیں اور وہ بھی ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ہمارا اور ان کا اختلاف صرف دم عثمانؓ کے مسئلے میں ہے۔ (نہج البلاغہ)

صفین سے واپسی پر جب آپ نے سنا کہ بعض اہل لشکر سیدنا معاویہؓ کے خلاف بے احتیاطی سے کلام کر رہے ہیں تو لوگوں سے ارشاد فرمایا:
اے لوگو! تم معاویہ کی گورنری اور امارت کو ناپسند مت کرو، کیونکہ اگر تم نے انہیں گم کر دیا تو دیکھو گے کہ سر اپنے شانوں سے اس طرح کٹ کٹ کر گریں گے، جس طرح اندرائن کا پھل اپنے درخت سے ٹو ٹ کر گر تا ہے۔ (البدایہ والنہایہ، حافظ ابن کثیر)
سیدنا علیؓ کی شہادت کے بعد محض چھے ماہ خلافت کے منصب پر فائز رہنے کے بعد41ھ میں سیدنا حسنؓ نے برضا و رغبت خلافت آپؓ کو سونپ دی اور حضرات حسنین کریمینؓ نے آپ کو خلیفہ برحق مانتے ہوئے بیعت کرکے منافقین کے تمام عزائم کو یک سرناکام بنادیا۔

خلیفہ بنتے ہی آپؓ نے عارضی طور پر اسلامی فتوحات میں آنے والے تعطل کا خاتمہ کردیا اور اسلامی لشکرکی باگ ڈور سنبھال لی۔
سیدنا امیر معاویہؓ ایک عظیم جرنیل، سپہ سالار اور میدان حرب کے نڈر شہسوار تھے۔ یہی وجہ ہے کہ سیدنا امیر معاویہؓ عنہ کا دور حکومت فتوحات اور غلبہ اسلام کے حوالے سے شاندار دور حکومت ہے، ایک طرف بحر اوقیانوس اور دوسری طرف سندھ اور افغانستان تک میں اسلام کی فتح کے جھنڈے گاڑ دیے۔

دورخلافت اور اصلاحات
اس کے ساتھ ساتھ سیدنا امیر معاویہؓ نے خلفائے راشدین کے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل نئے امور واصلاحات کی داغ بیل ڈال کر ان کو فروغ دیا:
ـ1۔ امیر معاویہؓ نے سب سے پہلا اقامتی ہسپتال دمشق میں قائم کیا۔
ـ2۔ سب سے پہلے اسلامی بحریہ قائم کی، جہاز سازی کے کارخانے بنائے اور دنیا کی زبردست رومن بحریہ کو شکست دی۔
ـ3۔ آبپاشی اور آبنوشی کے لیے پہلی نہر کھدوائی۔
ـ4۔ ڈاک کا جدید اور مضبوط نظام قائم کیا۔
ـ5۔ احکام پر مہر لگانے اور حکم کی نقل دفتر میں محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد کیا۔
ـ6۔ آپ سے پہلے خانہ کعبہ پر غلافوں کے اوپر ہی غلاف چڑھائے جاتے تھے، آپ نے پرانے غلافوں کو اتار کر نیا غلاف چڑھانے کا حکم دیا۔
ـ7۔ پارلیمنٹ کا قیام عمل میںآیا اور انتظامیہ کو بلند تر بنایا اور انتظامیہ کو عدلیے میں مداخلت سے روک دیا۔
ـ8۔ بیت المال سے تجارتی قرضے بغیر اشتراک نفع یا سود کے جاری کرکے تجارت وصنعت کو فروغ دیا اور بین الاقوامی معاہدے فرمائے۔
ـ9۔ سرحدوں کی حفاظت کے لیے قدیم قلعوں کی مرمت کر کے اور چند نئے قلعے تعمیر کرا کر اس میں مستقل فوجیں متعین کیں۔
ـ10۔ بڑے بڑے اخلاقی مجرموں کے لیے خصوصی پولیس (سی۔آئی ڈی اسٹاف) کی بنیاد ڈالی۔
سیدنا امیرمعاویہؓ سے نبی اکرمؐ کی 163 احادیث مروی ہیں۔ جن میں سے کئی حدیثیں بخاری ومسلم میں بھی موجود ہیں۔ آنحضرتؐ کی اس قدر قربت کے باوجود آپؓ کی روایات کم اس لیے ہیں کہ آپ حدیث نقل کرنے میں حد درجہ محتاط تھے۔

22 رجب المرجب 60ھ میں کاتب وحی، جلیل القدر صحابی رسول، فاتح شام و قبرص اور 19 سال تک 64 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے امیر معاویہؓ 78 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ سیدنا ضحاک بن قیسؓ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور دمشق کے باب الصغیر میں مدفون ہوئے۔ اللہ کی ان پر بے شمار رحمتیں نازل ہوں۔ (آمین)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مسلمانوں کو جلیل القدر نے فرمایا نبی اکرم کاتب وحی کے بعد ا کے ساتھ اور ان اور اس کے دور کے لیے

پڑھیں:

امیر بالاج قتل کیس: 2 ملزمان پر فرد جرم عائد

شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور دونوں ملزمان کو 11 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے اس کیس میں اے ایس آئی عبدالروف اور نقشہ نویس کو بطور گواہ طلب کیا ہے۔ چوہنگ پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا ہے جبکہ گوگی بٹ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے الگ کر دیا گیا ہے۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید سماعت 11 فروری کو ہوگی۔
 
 
 
 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • وہ دن دور نہیں کہ ہم آزاد فلسطین کا نقشہ دنیا پر دیکھیں گے، علامہ مقصود ڈومکی
  • شارجہ واریئرز کے ایڈم ملن کو مداحوں سے حمایت ملنے کی امید
  • حیا کا جامع تصور
  • فضل الرحمن کی سیاسی حیثیت عمران کے مقابلے جتنی نہیں‘ گنڈاپور
  • مردان کے اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی
  • دنیا کی امیر ترین مصنفہ
  • امیر بالاج قتل کیس: 2 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • مردان: اسپتال میں خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی، مشیر صحت نے رپورٹ طلب کرلی