کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکز اہلسنت مدرسہ جامع السلیم کے زیر اہتمام محفل نعت بسلسلہ حضرت امام جعفر صادقؓ و سیدنا امیر معاویہؓ کا اہتمام کیا گیا۔محفل نعت میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے خصوصی شرکت کی۔ محمدطیب قادری، محمد سلمان قادری‘ جواد قادری،عمران قادری اراکین کراچی رابطہ کمیٹی اورعوام اہلسنت بھی محفل میں بڑی تعداد میں شرکت ہوئے۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام جعفر صادقؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ نے اسلام کے لیے وہ قربانیاں دی ہیں جس کا ہم آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔صحابہ کرامؓ اہلبیتؓ اور بزرگان دین کی محنت رنگ لائی ہے جس کی وجہ سے دین اسلام کا نام ہر زبان پر ہے۔آخرت کو سنوارنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔لوگ دنیا داری کو نبھانے کے چکر میں آخرت کو ہی بھول گئے ہیں۔صحابہ کرامؓ اہلبیتؓ اور بزرگان دین کی زندگی پر نظر ڈالیں تو ہمیں لگ پتا جائے گا کہ انہوں نے دین اسلام کے لیے کتنی محنت کی ہے۔آج کل کے دور میں ذرا سی مشکل پریشانی آ جاتی ہے تو لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔صبر و تحمل اور برداشت لوگوں میں بالکل ختم ہو گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں

متعلقہ مضامین

  • امام مہدی کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، محمد شفیع
  • محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام کی زندگانی پر ایک اجمالی نظر
  • حیدرآباد: سماجی تنظیم الٹرنیٹیو کے زیر اہتمام سگریٹ نوشی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے پروگرام منیجر جعفر مہدی خطاب کر رہے ہیں
  • عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
  • پی ٹی آئی وفد کی منصورہ آمد،جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات
  • دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا شہباز شریف کے نام خط
  • نواب شاہ ،یوم وفات سیدنا امیر معاویہ ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا
  • امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
  • غزہ جنگ بندی، مرکزی رہنماء جے یو پی علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی انٹرویو